National

’احمد آباد طیارہ حادثہ سے غمزدہ ہوں‘، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کا دیا حکم

’احمد آباد طیارہ حادثہ سے غمزدہ ہوں‘، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کا دیا حکم

احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارہ حادثہ پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے انتہائی غم و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ ’’میں احمد آباد میں ایئر انڈیا کے ایک مسافر طیارہ کے حادثہ زدہ ہونے سے غمزدہ ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’افسران کو فوراً بچاؤ و راحت رسانی کا عمل شروع کرنے اور زخمی مسافروں کا جنگی سطح پر فوری علاج مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے بعد زخمی مسافروں کے فوری علاج کے لیے قریبی اسپتال میں سبھی ضروری انتظام کو یقینی بنایا گیا ہے اور ساتھ ہی گرین کوریڈور کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ جائے حادثہ سے زخمیوں کو سول اسپتال لے جانے کے لیے گرین کوریڈور بنایا گیا ہے۔ اس درمیان وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے یہ بھی مطلع کیا کہ حادثہ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ان سے بات کی ہے اور بچاؤ و راحت رسانی کے کاموں کے لیے این ڈی آر ایف ٹیموں و مرکزی حکومت کی پوری مدد دینے کی تصدیق کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایئر انڈیا کے طیارہ میں پرواز بھرنے کے چند منٹوں بعد ہی دھماکہ ہو گیا۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ پرواز بھرنے کے بعد ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرایا تھا۔ کچھ میڈیا رپورٹس نے طیارہ کے پچھلے حصے کو کسی درخت سے ٹکرانے کا تذکرہ کیا ہے۔ حالانکہ ابھی انتظامیہ یا ایئر انڈیا کی طرف سے اس بارے میں مصدقہ طور پر کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔ ابتدائی جانکاری میں یہ ضرور مطلع کیا گیا ہے کہ طیارہ میں مجموعی طور پر 242 افراد سوار تھے، جن میں 2 پائلٹ اور عملہ کے 10 اہلکار بھی شامل ہیں۔ یعنی مسافروں کی تعداد 230 تھی۔ احمد آباد طیارہ حادثہ سے متعلق بیان دیتے ہوئے ڈی جی سی اے نے کہا ہے کہ ایئر انڈیا بوئنگ-787 طیارہ وی ٹی-اے این بی (احمد آباد سے گیٹ وِک کے لیے) پرواز اے آئی-171 کا آپریشن کرتے وقت احمد آباد سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد حادثہ کا شکار ہو گیا۔ طیارہ میں 2 پائلٹ اور 10 عملہ کے اہلکار سمیت 242 لوگ سوار تھے۔ طیارہ کی کمان کیپٹن سُمت سبھروال کے پاس فرسٹ آفیسر کلائیو کندر کے ساتھ تھی۔ کیپٹن سُمت سبھروال 8200 گھنٹوں کے تجربہ والے ایل ٹی سی ہیں۔ شریک پائلٹ کے پاس 1100 گھنٹوں کی پرواز کا تجربہ تھا۔ اے ٹی سی کے مطابق طیارہ نے رَنوے 23 سے 1338 آئی ایس ٹی (0809 یو ٹی سی) پر احمد آباد سے پرواز بھری۔ رنوے 23 سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد طیارہ ہوائی اڈے کے احاطہ کے باہر زمین پر گر گیا اور دھماکہ کا شکار ہو گیا۔ حادثہ پیش آتے ہی سیاہ دھوئیں کا غبار نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments