بکرم گنج (روہتاس)، 30 مئی:) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک بار پھر بہار کی سرزمین سے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپریشن سندور‘ ہمارے ترکش کا محض ایک تیر ہے، اگر دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھایا تو ہم بل سے نکال کر اسے کچل دیں گے وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو روہتاس ضلع کے بکرم گنج میں تقریباً 48 ہزار کروڑ روپے کی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”دشمن یہ جان لے کہ’آپریشن سندور‘ ہمارے ترکش کا صرف ایک تیر ہے۔ بھارت کی جنگ نہ رکی ہے نہ تھمی ہے۔ اگر دہشت گردی نے پھر سے سر اٹھایا تو ہم اسے بل سے کھینچ کر کچل دیں گے، چاہے وہ سرحد پار ہو یا سرحد کے اندر۔“ وزیر اعظم نے مزید کہاکہ” پران جائے پر وچن نہ جائے یعنی ایک بار جو وعدہ کرلیا، وہ ہر حال میں پورا ہوکر ہی رہتا ہے۔ پربھو رام کی یہ رسم آج کے نئے ہندوستان کی پالیسی بن گئی ہے۔ بہار کی سرزمین سے ملک سے وعدہ کیاتھاکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مٹی میں ملا دیاجائے گا۔ بہار کی سرزمین پر میں نے کہا تھا کہ انہیں تصور سے بھی بڑی سزا دی جائے گی۔ آج جب میں بہار آیا ہوں تو اپنا وعدہ پورا کرنے کے بعد آیا ہوں۔ ہماری فوج نے ان کے ٹھکانوں کو کھنڈر میں بدل دیا ہے۔“
Source: uni urdu news service
تروپتی ضلع کے گڈور میں غیر انسانی واقعہ، نالے سے جڑواں بچوں کی لاشیں برآمد
آپریشن سندور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب ترین مہم ، گولی کا جواب ملے گاگولی سے: مودی
منی پور کے کچھ علاقوں میں سیلاب سے معمولات زندگی متاثر
دہلی میں کورونا وائرس سے ایک خاتون کی موت، دارالحکومت میں کووڈ-19 کے 104 ایکٹیو کیسز
سہارنپور میں زیر تعمیر مسجد منہدم، کانگریسی رکن پارلیمان عمران مسعود نے کارروائی پر اٹھائے سوال
مہاراشٹرا کے ستارہ ضلع میں دو سال بعد کورونا کی واپسی، عوام سےاحتیاط کی اپیل
انڈیا میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، تین ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے
عاشق معشوق نے ساتھ مرنے کی قسم کھائی، عاشق نے پہلے جان دے دی، محبوبہ نے فیصلہ مؤخر کر دیا
شیئر بازار میں بڑی گراوٹ، سینسیکس 700 پوائنٹس پھسلا، نفتی 25000 کے نیچے
کیا بی جے پی کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کو پارٹی مہم کا چہرہ بنائے گی؟ حقیقت جانیں
کھڑگے نے انتخابی مہم میں فوجی آپریشن کا استعمال کرنے پر مودی کی نکتہ چینی کی
مال مشرقی ریاستوں میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 30 افراد ہلاک… ریسکیو کے لیے فوج طلب
چھتیس گڑھ :شراب کے تاجر بھاٹیہ کے گھر اے سی بی کا چھاپہ
'ممی-پاپا... میری دنیا آپ میں ہے'، لالو کے ایکشن کے بعد تیج پرتاپ کا جذباتی پوسٹ