بہار میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے اتحادیوں کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں وقف (ترمیمی) بل کی حمایت کرنے پر نتیش کمار کے خلاف ان کے ریمارکس پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تنقید کی۔ بدھ (16 اپریل 2025) کو کولکتہ میں مسلم مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، ممتا بنرجی نے وقف کے معاملے پر خاموش رہنے کے لیے اہم این ڈی اے اتحادیوں نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو پر تنقید کی۔ محترمہ ممتا بنرجی کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے پٹنہ میں نامہ نگاروں سے کہا، "وہ اس طرح کے تبصرے کرکے مغربی بنگال کو بنگلہ دیش میں تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔ انہیں نتیش کمار کے خلاف اس طرح کے تبصرے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ وہ مرشد آباد میں تشدد پر قابو پانے میں ناکام رہی ہیں۔ بہار کبھی مغربی بنگال نہیں بنے گا۔" جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی ترجمان راجیو رنجن پرساد نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے تبصرے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کمار کو مسز بنرجی سے نصیحت لینے کی ضرورت نہیں۔ مسٹر پرساد نے کہا کہ مسٹر کمار کو کم از کم مسز بنرجی سے نصیحت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال مسز بنرجی کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور نظم ونسق کو پٹری پر لانے میںناکام رہنا ہے۔ جے ڈی یو لیڈر نے کہا کہ آج مغربی بنگال میں خانہ جنگی جیسی صورتحال ہے۔ قتل، آتش زنی اور تشدد کے واقعات نے خوفزدہ لوگوں کونقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔ بنگال کی سرزمین جو کبھی عظیم شاعر رابندر ناتھ ٹیگور اور قاضی نذر الاسلام کے اشعار سے گونجتی تھی، اب نفرت، عداوت اور تشدد کی علامت بن چکی ہے۔مسزبنرجی کی حکومت اس سے نمٹنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔ مسٹر پرساد نے کہا کہ بہار میں امن و سکون ہے۔ نتیش حکومت کے 20 سال کے دوران یہاں کبھی کوئی فساد نہیں ہوا اور نہ ہی کبھی کرفیو لگایا گیا۔ یہاں تمام مذاہب اور ذاتوں کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جاتا ہے۔ مسز بنرجی کا یہ بیان کہ مسٹر نتیش کمار تھوڑی سی طاقت کے لیے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ساتھ کھڑے ہیں محض سیاسی طور پر محرک ہے کیونکہ مسٹر کمار کے لیے اقتدار کا مطلب خدمت ہے، جو وہ سماج کے تمام طبقوں کی یکساں جذبے کے ساتھ کرتے رہے ہیں۔
Source: social media
کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے
بیجاپور میں نکسلی کیمپ پر فوجیوں کا قبضہ
مراٹھی شناخت مٹانے کی سازش، ہندی تھوپنے کا فیصلہ واپس لیا جائے: کانگریس
راج ٹھاکرے کی ہندی مخالفت پر گرفتاری کا مطالبہ
امرتسر بارڈر پر ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد
’’ہم ہندو ہیں، لیکن ہندی نہیں‘‘، راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف
اتر پردیش میں مرشد آباد تشدد کے خلاف احتجاج میں ممتا بنرجی کا پتلہ پھونکا
بریلی:عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا کیا قتل
دو ہزار روپے سے زیادہ کے یوپی آئی لین دین پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے: وزارت خزانہ
گئوشالہ میں 100 گایوں کی موت کا دعویٰ کرنے والے ٹی ٹی ڈی کے سابق چیف کروناکر ریڈی کے خلاف مقدمہ درج