National

’’ہم ہندو ہیں، لیکن ہندی نہیں‘‘، راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف

’’ہم ہندو ہیں، لیکن ہندی نہیں‘‘، راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف

ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے جمعرات کو مہاراشٹر میں قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے ایک حصے کے طور پر اسکولوں میں ہندی کو تیسری لازمی زبان کے طور پر نافذ کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ہر چیز کے ’’ہندی کرن‘‘ کی مرکز کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اپنی حکومت کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں مراٹھی بولنا ضروری ہے، لیکن ’’ہمیں باقی ملک سے جڑنے کے لیے ہندی بھی سیکھنی چاہیے۔‘‘ ریاستی اسکول پلان 2024 کے مطابق مہاراشٹر میں پہلی جماعت سے ہندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں راج ٹھاکرے نے کہا ’’میں صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ مہاراشٹر نو نرمان سینا اس جبر کو برداشت نہیں کرے گی۔ ہم مرکزی حکومت کی ہر چیز کے ’ہندی کرن‘ کی موجودہ کوششوں کو اس ریاست میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہندی قومی زبان نہیں ہے۔ یہ ملک کی دیگر زبانوں کی طرح ایک سرکاری زبان ہے۔ اسے پہلی جماعت سے ہی مہاراشٹر میں کیوں پڑھانا ہے؟ آپ کا سہ لسانی فارمولہ جو بھی ہو اسے حکومتی امور تک محدود رکھیں، اسے تعلیم تک نہ لائیں۔ یہ ملک لسانی خطوں میں بٹا ہوا تھا اور اتنے سالوں تک قائم رہا۔ لیکن اب مہاراشٹر پر دوسرے صوبے کی زبان کو مسلط کرنے کا سلسلہ کیوں شروع ہو رہا ہے؟ لسانی علاقائیت کے اصول کو پامال کیا جا رہا ہے۔‘‘ ٹھاکرے نے اپنی طویل پوسٹ میں مزید کہا کہ ’’ہم ہندو ہیں لیکن ہندی نہیں۔ اگر آپ مہاراشٹر کو ہندی کے رنگ میں رنگنے کی کوشش کریں گے تو یقیناً ایک جدوجہد ہوگی۔ کیا یہ سب آنے والے انتخابات میں مراٹھی اور غیر مراٹھی کے درمیان پریشانی پیدا کرنے اور اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش ہے؟ اس ریاست کے غیر مراٹھی بولنے والوں کو بھی حکومت کے اس منصوبے کو سمجھنا چاہیے۔ ایسا نہیں ہے کہ انھیں آپ کی زبان سے کوئی خاص محبت ہے۔ وہ وہ بس سیاست کر رہے ہیں۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments