National

’ایودھیا میں 13 ہزار ایکڑ زمین کا گھوٹالہ، کیدارناتھ میں 300 کروڑ سونا غائب، ہندوؤں کی حفاظت ہو نہیں پا رہی اور...‘

’ایودھیا میں 13 ہزار ایکڑ زمین کا گھوٹالہ، کیدارناتھ میں 300 کروڑ سونا غائب، ہندوؤں کی حفاظت ہو نہیں پا رہی اور...‘

’’آپ لوگ مسلمانوں کی ملکیت کے رکھوالے بنے ہو۔ آپ خاموش نہیں بیٹھیں گے، آپ مسلمانوں کی زمین فروخت کر کے ہی بیٹھیں گے۔ ایودھیا میں 13 ہزار ایکڑ زمین کا گھوٹالہ ہو گیا ہے۔ کیدارناتھ میں 300 کروڑ روپے کا سونا غائب ہو گیا ہے۔ ہندوؤں کی زمین کی تو حفاظت کر نہیں پا رہے ہیں، اور مسلمانوں کی بات کر رہے ہیں۔‘‘ یہ بیان آج راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیوسینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راؤت نے دیا۔ انھوں نے مرکزی حکومت اور بی جے پی کو زوردار انداز میں ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وقف ترمیمی بل صرف اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، اس سے مسلمانوں کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا۔ وقف ترمیمی بل پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ ’’حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف اعلان والے دن قصداً اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ یہ توجہ ہٹانے کی کوشش جیسی ہے۔ آپ غریب مسلمانوں کی بات کر رہے ہیں، آپ ہی لوگ ہیں جو مسلمانوں کو چور بولتے ہیں۔ آپ کے ذریعہ مسلمانوں سے متعلق طرح طرح کی باتیں کہی جاتی ہیں۔ بٹیں گے تو کٹیں گے جیسے نعرے دیتے ہیں۔‘‘

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments