National

مرادآباد: ہولی پر گلے لگانے سے انکار پر بی جے پی لیڈر کے دوست کو گولی مار دی، ویڈیو وائرل

مرادآباد: ہولی پر گلے لگانے سے انکار پر بی جے پی لیڈر کے دوست کو گولی مار دی، ویڈیو وائرل

پیار و محبت کے تہوار ہولی پر پچکاری سے رنگ کی بجائے نوجوان کے پستول سے گولی نکلی جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ گلے ملنے سے انکار پر مشتعل نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے سنسنی پیدا کر دی۔ فائرنگ میں ایک بجلی کارکن اور بی جے پی بوتھ صدر زخمی ہو گئے۔ بجلی کے کارکن کو ران میں چوٹ آئی اور بی جے پی لیڈر کے سر میں چوٹ آئی۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی چھان بین کے بعد حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حملے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اکشے گپتا ولد پنکج گپتا جو کٹگھر تھانہ علاقے کے ویر شاہ ہزاری میں ہولی کھیلنے کے بعد گھر آیا تھا، اسے محلے کے چار نوجوانوں نے گھر سے باہر بلایا۔ اسی دوران محلے کا ابھیشیک اپنی پستول سے لگاتار فائرنگ کرتا آیا۔ گولی گھر کے باہر کھڑے اکشے کی ران میں لگی۔ بتایا جاتا ہے کہ ابھیشیک عرف چھوٹو ہولی پر رام گوپال آریہ کے بیٹے بی جے پی بوتھ صدر سنجے کمار آریہ سے ملنے آیا تھا۔ سنجے نے گلے ملنے سے انکار کر دیا۔ اس بات پر ابھیشیک گھر گیا اور پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے واپس آیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments