نئی دہلی، 9 اپریل : سال 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے اہم ماسٹر مائنڈ پاکستانی نژاد تحور رانا کو بالآخر امریکہ سے ہندستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحور رانا کو خصوصی طیارے کے ذریعے حوالے کیا گیا ہے اور اس طیارہ کے بدھ کی دیر رات تک ہندستان پہنچنے کا امکان ہے۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ طیارہ کہاں لینڈ کرے گا اور رانا کو کہاں رکھا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق 64 سالہ پاکستانی نژاد کینیڈین شہری پاکستان میں قائم اسلام پسند دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔ پیر کو امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے اس کی ہندوستان حوالگی کے خلاف درخواست کو مسترد کرنے کے بعد اسے ہندوستان بھیجنے کا عمل شروع ہوا تھا۔ حوالگی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ہندوستان کی ایک کثیرالمقاصد ایجنسی کی ٹیم امریکہ گئی اور امریکی حکام کے ساتھ تمام کاغذی کارروائی اور قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے میں مدد کی۔ تحور رانا کو لاس اینجلس میں امریکی میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں 14 سال تک قید رکھا گیا۔ امریکی سپریم کورٹ نے سب سے پہلے 2023 میں اس کی ہندوستان کو حوالگی کی منظوری دی تھی لیکن اس نے حوالگی روکنے کے لیے بارہا سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں، لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہا۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں رانا کو ہندوستان کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تحور رانا جس نے دہشت گردانہ حملوں سے قبل ممبئی میں دہشت گردانہ حملوں کے مقامات کی نشاندہی کرنے کے لیے ذاتی طور پر جاسوسی کی تھی، ساتھی جہادی داؤد گیلانی عرف ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کو پاکستانی نژاد امریکی پاسپورٹ کے ذریعے ہندوستان جانے کے لیے بھی سہولت فراہم کی تھی۔ اس کا مقصد پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے افسروں کے ساتھ مل کر لشکر طیبہ کی جانب سے رچائے گئے ممبئی دہشت گردانہ حملے کی سازش کے ممکنہ اہداف کی نشاندہی کرنا تھا۔
Source: uni urdu news service
داؤدی بوہرا برادری کے وفد نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، وقف ترمیمی قانون کے لیے ادا کیا وزیر اعظم کا شکریہ
’اب جج سپر پارلیمنٹ کی شکل میں کام کریں گے‘، سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے پر نائب صدر کا اظہارِ فکر
دہلی: مسجد ہو یا مندر، شادی ہو یا جلسہ، اب بغیر اجازت نہیں بجے گا لاوڈ اسپیکر، پولیس نے طے کی ’حدیں‘
وقف ترمیمی ایکٹ پر مسلم برادری کے حقوق مقدم، سپریم کورٹ سے مثبت فیصلے کی امید: عمر عبداللہ
سپریم کورٹ کے ذریعہ وقف قانون کی بعض دفعات پر روک ایک خوش آئند قدم تاہم مکمل کامیابی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ مسلم پرسنل لا بورڈ
وقف ایکٹ: نتیش کمار، چندرابابو نائیڈو کے خلاف تبصرہ کرنے پر این ڈی اے لیڈروں نے ممتا بنرجی کی تنقید کی
مالیگاؤں بم دھماکہ کیس:بامبے ہائی کورٹ نے این آئی اے جج لاہوتی کا تبادلہ منسوخ کردیا
اگر دلت کی ہر بات سچ ہے تو مفتی محمد سعید پر لکھی باتوں کا بھی محبوبہ جواب دیں: عمر عبداللہ
بہار اسمبلی انتخاب 2025: مہاگٹھ بندھن کی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم، تیجسوی یادو کو ملی قیادت
’’ہم ہندو ہیں، لیکن ہندی نہیں‘‘، راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف
امریکی ٹیرف کا ہندوستانی بازار پر بھی اثر، سینسیکس میں 300 پوائنٹس کی گراوٹ، نفٹی کو بھی نقصان
وقف ترمیمی بل کا مقصد اصلاحات لا کر وقف املاک کے انتظام کو ہموار کرنا : نڈا
وقف بل کی نہ مخالفت کرنے پر جے ڈی یو لیڈر قاسم انصاری نے پارٹی سے استعفیٰ دیا
غیر دستوری اور غیر آئینی وقف بل کو مکمل طور پرمسترد کیا جائے : ندیم الحق