National

داؤدی بوہرا برادری کے وفد نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، وقف ترمیمی قانون کے لیے ادا کیا وزیر اعظم کا شکریہ

داؤدی بوہرا برادری کے وفد نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، وقف ترمیمی قانون کے لیے ادا کیا وزیر اعظم کا شکریہ

داؤدی بوہرا برادری کے ایک وفد نے آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کرتے ہوئے وقف ترمیمی قانون کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کمیونٹی کے ممبران نے کہا کہ یہ ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا، جو کہ وزیر اعظم مودی نے پورا کر دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس کے وزیر اعظم مودی کے وژن پر مکمل اعتماد ہے۔‘‘ اے این آئی کے ذریعے ٹویٹ کی گئی ویڈیو میں داؤدی بوہرا کے وفد کو وزیر اعظم کے ساتھ مصروفِ گفتگو دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ داؤدی بوہرا شیعہ مسلمانوں کی ایک برادری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ داؤدی بوہرا برادری کے وفد کی اس ملاقت کے دوران مرکزی وزیر کرن رجیجو بھی موجود تھے، جنھوں نےوقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور صدر کی منظوری کے بعد قانون کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ تاہم کئی مسلم تنظیموں اور اپوزیشن پارٹیوں نے سپریم کورٹ میں اس کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر اگلی سماعت 5 مئی کو ہونی ہے۔ 16 اور 17 اپریل کو سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد اس قانون کی کچھ شقوں پر روک لگاتے ہوئے حکومت سے سات دن کے اندر جواب مانگا ہے۔ وفد میں شامل ایک اور شخص نے وقف ترمیمی قانون کو ایک تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس نے کہا ’’ہم 1923 سے ہی یہ درخواست کر رہے ہیں کہ ہمیں وقف قانون سے استثنیٰ چاہیے۔ یہ قانون پہلے اقلیتوں کے لیے تحفظ کے لیے تھا۔ لیکن آپ نے اس وقف ترمیمی قانون کے ذریعے اقلیت در اقلیت کے تحفظ کو پیش نظر رکھا ہے، جس کے لیے ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔ وفد کے سربراہ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے ہمیں اپنے گھر میں بلایا ہم اس کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔۔ ہم اقلیتوں میں بھی اقلیت ہیں۔ وقف ترمیمی قانون میں آپ نے ہمارا خیال رکھا ہے۔ اور آپ کا یہ قدم نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پورے ملک کے فائدہ مند ہوگا۔ آپ کا دل بہت بڑا ہے اور جو خوبیاں آپ میں ہیں، وہ اور کسی میں بھی نہیں ہیں۔ اور خاص کر اتنی مصروفیت کے باوجود آپ ہماری باتیں سنتے ہیں، یہ بہت بڑی بات ہے۔‘‘

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments