National

امریکی ٹیرف کا ہندوستانی بازار پر بھی اثر، سینسیکس میں 300 پوائنٹس کی گراوٹ، نفٹی کو بھی نقصان

امریکی ٹیرف کا ہندوستانی بازار پر بھی اثر، سینسیکس میں 300 پوائنٹس کی گراوٹ، نفٹی کو بھی نقصان

امریکی ٹیرف عائد ہونے کے بعد ہندستانی شیئر بازار میں بکوالی (سیلنگ) جاری ہے۔ بازار کے اہم انڈیکس میں لگاتار بکوالی ہے۔ تازہ خبر کے مطابق سینسیکس 300 پوائنٹس گر کر 76311 پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں این ایس ای نفٹی 77 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 23255 پر کاروبار کر رہا ہے۔ حالانکہ بازار رفتہ رفتہ ریکوری موڈ میں بھی نظر آ رہا ہے۔ ہندستانی بازار آج شروع سے سست نظر آیا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج کے بی ایس ای میں آج گلاڈ، جوبل فارما، گوکیش، اسٹار اور سینکو ٹاپ گینرس کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اونتی فیڈ، پرسسٹنٹ، ڈابر سگنیٹائٹیک سب سے زیادہ گنوانے والوں میں سے ہیں۔ اس کے علاوہ این ایس ای نفٹی میں بال فارما، ویشالی، مارالوور اور اسٹائل بازار ٹاپ گینرس رہے وہیں پوکرنا، آئرس-ری، اونتی فیڈ، پرسسٹنٹ اور ڈابر وغیرہ ٹاپ لوزرس میں شامل ہو گئے۔ اس طرح یہ کہا جا سکتا ہے کہ فارما اسٹاک آج اچھی حالت میں نظر آ رہے ہیں۔ این ایس ای ٹی نفٹی میں بھی فارما سیکٹر 3.14 فیصد اضافہ کے ساتھ ٹاپ گینر بن گیا ہے۔ اس کے علاوہ آٹو، میٹل اور آئی ٹی سیکٹر میں بکوالی ہے۔ یہ سبھی سیکٹر 1 فیصد سے نیچے کاروبار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کل یعنی 2 اپریل بدھ کو شیئر بازار میں پورے دن تیزی بنی رہی تھی۔ بازار کے خاص انڈیکس بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی اچھی سبقت کے ساتھ ٹریڈ کرتے رہے۔ بی ایس ای سینسیکس 592 پوائنٹس چڑھ کر 76617 پر بند ہوا وہیں این ایس ای نفٹی 166 پوائنٹس بڑھ کر 23332 پر بند ہوا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments