ہندستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے پر اپنی فکر کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں ایسی جمہوریت کا تصور نہیں کیا تھا، جہاں جج قانون بنائیں گے اور ایگزیکٹیو ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ یہ دیکھنا فکر انگیز ہوگا کہ جج ’سپر پارلیمنٹ‘ کی شکل میں کام کریں گے۔ نائب صدر نے یہ بیان سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا ذکر کرتے کرتے ہوئے دیا جس میں صدر جمہوریہ کو 3 ماہ کے اندر کسی بل پر فیصلہ لینے کی مدت کار طے کی گئی ہے۔ نائب صدر کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب صدر کو طے مدت کار میں فیصلہ لینے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ راجیہ سبھا انٹرن کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے مذکورہ بالا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایک حالیہ فیصلے میں صدر جمہوریہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ ہم کہاں جا رہے ہیں؟ ملک میں کیا ہو رہا ہے؟ ہمیں اس تعلق سے بے حد حساس ہونے کی ضرورت ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہم نے اس دن کا تصور نہیں کیا تھا جہاں صدر جمہوریہ کو طے مدت میں فیصلہ لینے کے لیے کہا جائے گا، اور اگر وہ فیصلہ نہیں لیں گے تو قانون بن جائے گا۔‘‘ نائب صدر دھنکھڑ نے اپنی فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب جج قانون سازی سے متعلق چیزوں پر فیصلہ کریں گے۔ وہی ایگزیکٹیو ذمہ داریاں نبھائیں گے اور سپر پارلیمنٹ کی شکل میں کام کریں گے۔ ان کی کوئی جوابدہی بھی نہیں ہوگی، کیونکہ اس ملک کا قانون ان پر نافذ ہی نہیں ہوتا۔‘‘ جگدیپ دھنکھڑ نے موجودہ حالات پر تشویش ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ ’’میں نے اپنی زندگی میں ایسے دن کا تصور نہیں کیا تھا۔‘‘ پھر وہ کہتے ہیں کہ ’’صدر جمہوریہ ملک کا سب سے اعلیٰ عہدہ ہے۔ صدر آئین کی حفاظت کا حلف لیتے ہیں، جبکہ اراکین پارلیمنٹ، وزراء، نائب صدر اور ججوں کو آئین پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ ہم ایسی حالت نہیں چاہتے، جہاں صدر جمہوریہ کو ہدایات دی جائیں۔‘‘ اس معاملے میں وہ وضاحت پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’آپ (ججوں) کو صرف آئین کے آرٹیکل (3)145 کے تحت آئین کی تشریح کا حق ہے اور وہ بھی 5 یا اس سے زیادہ ججوں کی آئینی بنچ ہی کر سکتی ہے۔‘‘
Source: social Media
کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے
بیجاپور میں نکسلی کیمپ پر فوجیوں کا قبضہ
مراٹھی شناخت مٹانے کی سازش، ہندی تھوپنے کا فیصلہ واپس لیا جائے: کانگریس
راج ٹھاکرے کی ہندی مخالفت پر گرفتاری کا مطالبہ
امرتسر بارڈر پر ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد
’’ہم ہندو ہیں، لیکن ہندی نہیں‘‘، راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف
اتر پردیش میں مرشد آباد تشدد کے خلاف احتجاج میں ممتا بنرجی کا پتلہ پھونکا
بریلی:عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا کیا قتل
دو ہزار روپے سے زیادہ کے یوپی آئی لین دین پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے: وزارت خزانہ
گئوشالہ میں 100 گایوں کی موت کا دعویٰ کرنے والے ٹی ٹی ڈی کے سابق چیف کروناکر ریڈی کے خلاف مقدمہ درج