National

دہلی: مسجد ہو یا مندر، شادی ہو یا جلسہ، اب بغیر اجازت نہیں بجے گا لاوڈ اسپیکر، پولیس نے طے کی ’حدیں‘

دہلی: مسجد ہو یا مندر، شادی ہو یا جلسہ، اب بغیر اجازت نہیں بجے گا لاوڈ اسپیکر، پولیس نے طے کی ’حدیں‘

نئی دہلی: اب دہلی میں لاؤڈ اسپیکر والیوم پر قانونی حد لاگو ہوگی۔ اتر پردیش کی طرح دہلی میں بھی شور کنٹرول پالیسی نافذ ہو گئی ہے۔ دہلی پولیس نے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ مندر ہو یا مسجد، گرودوارہ ہو یا چرچ، اب کوئی بھی مذہبی مقام مقررہ معیار سے اوپر لاؤڈ اسپیکر نہیں بجا سکے گا۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ تحریری اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر یا پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ٹینٹ ہاؤسز یا ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقامی تھانے کی تحریری اجازت کے بغیر سامان فراہم نہ کریں۔ اس کے علاوہ، پرسنل ساؤنڈ سسٹم کا حجم مقررہ حد سے 5 ڈی بی (اے) سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments