جموں،17اپریل: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت عظمیٰ وقف ایکٹ پر مسلم کمیونٹی کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حساس مذہبی مسئلہ ہے، اور اس پر تشدد یا جذباتی ردعمل نہیں آنا چاہیے۔ جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے اُس بیان پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا جس میں انہوں نے سابق را چیف اے ایس دولت کی نئی کتاب کو " سچائی" قرار دیا تھا۔ عمر نے کہا: "اگر محبوبہ جی دولت صاحب کی ہر بات کو سچ مانتی ہیں تو انہیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اپنی پہلی کتاب میں دولت نے اُن کے والد مفتی محمد سعید کے بارے میں بہت کچھ لکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا، "دولت صاحب کی عادت ہے کہ وہ کتاب بیچنے کے لیے ہر بار نئی چال چلتے ہیں۔ ان کی پہلی کتاب میں کسی کو بخشا نہیں گیا، حتیٰ کہ اس میں فاروق صاحب کو بھی نیچا دکھانے کی کوشش کی گئی۔ سچ تو یہ ہے کہ جب ایسے دوست ہوں تو دشمنوں کی ضرورت نہیں رہتی۔" وقف ترمیمی ایکٹ کے بارے میں انہوں نے کہا: "یہ ایک حساس مذہبی مسئلہ ہے، اور اس پر تشدد یا جذباتی ردعمل نہیں آنا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عدالت فیصلہ کرتے وقت مسلم برادری کے جذبات، حقوق اور آئینی تحفظات کو مدنظر رکھے۔" پاکستانی آرمی چیف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا: "یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، وہ برسوں سے یہی دہرا رہے ہیں۔ مگر حیرت ہے کہ جب بھی پاکستان کے زیر قبضہ علاقے کی بات آتی ہے تو لداخ کے اس حصے کو بھول جاتے ہیں جو چین کے قبضے میں ہے۔ اگر خودمختاری کا سوال اٹھایا جاتا ہے تو وہ بھی زیر بحث آنا چاہیے۔"
Source: uni news
کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے
بیجاپور میں نکسلی کیمپ پر فوجیوں کا قبضہ
مراٹھی شناخت مٹانے کی سازش، ہندی تھوپنے کا فیصلہ واپس لیا جائے: کانگریس
راج ٹھاکرے کی ہندی مخالفت پر گرفتاری کا مطالبہ
امرتسر بارڈر پر ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد
’’ہم ہندو ہیں، لیکن ہندی نہیں‘‘، راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف
اتر پردیش میں مرشد آباد تشدد کے خلاف احتجاج میں ممتا بنرجی کا پتلہ پھونکا
بریلی:عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا کیا قتل
دو ہزار روپے سے زیادہ کے یوپی آئی لین دین پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے: وزارت خزانہ
گئوشالہ میں 100 گایوں کی موت کا دعویٰ کرنے والے ٹی ٹی ڈی کے سابق چیف کروناکر ریڈی کے خلاف مقدمہ درج