رام پور: سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور قومی جنرل سکریٹری محمد اعظم خان کے بیٹے اور سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) کی عدالت نے اسٹامپ ڈیوٹی چوری کے معاملے میں ان پر 3 کروڑ 71 لاکھ 87 ہزار 800 روپے کا بھاری بھرکم جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ معاملہ 2022 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب عبداللہ اعظم نے صدر تحصیل کے گھاٹم پور اور مڑیا نادر باغ علاقوں میں زمین خریدی تھی۔ الزام ہے کہ انہوں نے رجسٹری کے دوران ان زمینوں کو رہائشی کے بجائے زرعی زمین دکھا کر اسٹامپ ڈیوٹی میں تقریباً 1 کروڑ 78 لاکھ روپے کی چوری کی۔ مقدمہ سامنے آنے کے بعد صدر کے ایس ڈی ایم کو معاملے کی جانچ سونپی گئی۔ جانچ میں الزام درست پائے جانے کے بعد معاملہ ڈی ایم کورٹ پہنچا، جہاں فروری 2024 میں تین الگ الگ رجسٹری معاملات پر عدالت نے نوٹس جاری کیا تھا۔ ضلع سرکاری وکیل (ڈی جی سی) پریمی کمار پانڈے کے مطابق، عبداللہ اعظم نے چار مختلف جگہوں پر زمین کے بئناملے کرائے تھے۔ ان میں سے ایک رجسٹری مڑیا نادر باغ میں ہوئی تھی، جس کا فیصلہ پہلے ہی آ چکا ہے۔ بقیہ تین بئناملے گھاٹم پور کے علاقے میں کرائے گئے تھے، جن پر عدالت نے منگل کو فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اسٹامپ ڈیوٹی چوری کے اصل رقم پر دوگنا جرمانہ لگاتے ہوئے کل جرمانے کی رقم 3 کروڑ 71 لاکھ روپے کے قریب طے کی۔ مزید یہ کہ اگر مقررہ ایک ماہ کی مدت میں یہ رقم جمع نہیں کرائی گئی تو اس پر ہر مہینے ڈیڑھ فیصد سود بھی لاگو ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق، پہلے بئناملے میں 9 لاکھ 22 ہزار روپے کی چوری پائی گئی تھی، جبکہ گھاٹم پور میں ایک رجسٹری پر 1 کروڑ 1 لاکھ روپے اور دیگر دو پر 33 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں جرمانہ جمع نہیں کیا گیا تو قانونی کارروائی کے تحت زمین قرق یا دیگر املاک کو ضبط کیا جا سکتا ہے۔
Source: social media
دہلی: مسجد ہو یا مندر، شادی ہو یا جلسہ، اب بغیر اجازت نہیں بجے گا لاوڈ اسپیکر، پولیس نے طے کی ’حدیں‘
مالیگاؤں بم دھماکہ کیس:بامبے ہائی کورٹ نے این آئی اے جج لاہوتی کا تبادلہ منسوخ کردیا
وقف ترمیمی ایکٹ پر مسلم برادری کے حقوق مقدم، سپریم کورٹ سے مثبت فیصلے کی امید: عمر عبداللہ
’اب جج سپر پارلیمنٹ کی شکل میں کام کریں گے‘، سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے پر نائب صدر کا اظہارِ فکر
اگر دلت کی ہر بات سچ ہے تو مفتی محمد سعید پر لکھی باتوں کا بھی محبوبہ جواب دیں: عمر عبداللہ
داؤدی بوہرا برادری کے وفد نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، وقف ترمیمی قانون کے لیے ادا کیا وزیر اعظم کا شکریہ
مالیگاؤں بم دھماکہ کیس:بامبے ہائی کورٹ نے این آئی اے جج لاہوتی کا تبادلہ منسوخ کردیا
اگر دلت کی ہر بات سچ ہے تو مفتی محمد سعید پر لکھی باتوں کا بھی محبوبہ جواب دیں: عمر عبداللہ
بہار اسمبلی انتخاب 2025: مہاگٹھ بندھن کی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم، تیجسوی یادو کو ملی قیادت
’’ہم ہندو ہیں، لیکن ہندی نہیں‘‘، راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف
اعظم خان کو تین مقدمات میں راحت، ایک کیس میں ضمانت مسترد، جیل سے رہائی ابھی ممکن نہیں
کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے
امرتسر بارڈر پر ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد
امریکی ٹیرف کا ہندوستانی بازار پر بھی اثر، سینسیکس میں 300 پوائنٹس کی گراوٹ، نفٹی کو بھی نقصان