سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کو رام پور کی اسپیشل ایم پی-ایم ایل اے مجسٹریٹ عدالت سے تین مقدمات میں بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے ان کی چار ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جن میں سے تین کو منظور کر لیا گیا جبکہ ایک کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے جو تین ضمانتیں منظور کی ہیں ان میں دو اشتعال انگیز تقاریر (ہیٹ اسپیچ) سے متعلق ہیں اور ایک شتریو (دشمن) جائیداد کے مقدمے سے متعلق ہے۔ تاہم گواہ کو دھمکانے اور سازش رچنے کے الزام والے مقدمے میں عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اعظم خان کے وکیل زبیر احمد نے میڈیا کو بتایا، ’’محمد اعظم خان کی چار ضمانت کی درخواستیں زیر التوا تھیں، جن پر آج سماعت کے بعد فیصلہ سنایا گیا۔ ان میں سے تین ضمانتیں عدالت نے منظور کی ہیں—دو اشتعال انگیز تقریر کے کیسز میں اور ایک اینمی پراپرٹی سے متعلق۔ چوتھی درخواست، جو گواہ کو دھمکانے اور سازش سے جڑی ہوئی ہے، اسے مسترد کر دیا گیا ہے۔‘‘ زبیر احمد نے مزید بتایا کہ مسترد ہونے والی ضمانت کے خلاف اب سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔ ان کے مطابق اعظم خان اب بھی جیل میں ہی رہیں گے کیونکہ دو مزید مقدمات میں انہیں ابھی ضمانت حاصل کرنا باقی ہے۔ ان میں ایک مقدمہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، جب کہ دوسرا وہی گواہ کو دھمکانے کا کیس ہے، جس میں آج ضمانت رد ہوئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعظم خان پر سو سے زائد فوجداری مقدمات درج ہیں، جن میں سے زیادہ تر میں انہیں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ تاہم، چند زیر التوا مقدمات کے باعث وہ اب تک سیتاپور کی جیل میں قید ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق، اگر سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ سے بھی اعظم خان کو ضمانت مل جاتی ہے، تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے لیکن اس میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
Source: social media
وقف ترمیمی قانون مکمل رد ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی: مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اعلی عہدیداران کا اعلان
بیجاپور میں نکسلی کیمپ پر فوجیوں کا قبضہ
امیت شاہ یا کوئی شاہ تمل ناڈو پر حکومت نہیں کر سکتا: اسٹالن
مراٹھی شناخت مٹانے کی سازش، ہندی تھوپنے کا فیصلہ واپس لیا جائے: کانگریس
گئوشالہ میں 100 گایوں کی موت کا دعویٰ کرنے والے ٹی ٹی ڈی کے سابق چیف کروناکر ریڈی کے خلاف مقدمہ درج
دو ہزار روپے سے زیادہ کے یوپی آئی لین دین پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے: وزارت خزانہ
میوات میں تبلیغی جماعت کا تین روزہ جلسہ آج سے، 15 لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع
دو ہزار روپے سے زیادہ کے یوپی آئی لین دین پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے: وزارت خزانہ
بریلی:عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا کیا قتل
اتر پردیش میں مرشد آباد تشدد کے خلاف احتجاج میں ممتا بنرجی کا پتلہ پھونکا