National

کینیڈا میں فائرنگ سے بھارتی طالبہ ہلاک

کینیڈا میں فائرنگ سے بھارتی طالبہ ہلاک

کینیڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی طالبہ ہلاک ہو گئی۔ میڈیا کے مطابق 21 سالہ ہرسمرت رندھاوا نامی طالبہ بس اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہی تھی کہ اس دوران ایک کار سوار نے فائرنگ کر دی۔ ہرسمرت رندھاوا اونٹاریو کے موہاک کالج کی طالبہ تھی۔ پولیس نے واقعے میں طالبہ کی موت کو اندھی گولی کا نتیجہ اور طالبہ کو بے گناہ راہ گیر قرار دیا ہے، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انڈین قونصلیٹ جنرل، ترانٹو نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا، "ہمیں اونٹاریو کے ہیملٹن میں ہندوستانی طالبہ ہرسمرت رندھاوا کی المناک موت سے بہت دکھ ہوا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق، وہ ایک معصوم متاثرہ تھی، دو گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ کے دوران اچانک ایک گولی لگنے سے ان کی موت ہوگئی۔ اس وقت قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ قریبی رابطہ کر رہے ہیں اور ضروری مدد فراہم کر رہے ہیں۔" اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments