National

عیدالاضحیٰ پر قربانی احتیاط سے کریں، ممنوعہ جانوروں سے پرہیز، سوشل میڈیا سے گریز کریں: ارشد مدنی

عیدالاضحیٰ پر قربانی احتیاط سے کریں، ممنوعہ جانوروں سے پرہیز، سوشل میڈیا سے گریز کریں: ارشد مدنی

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اہم ہدایات دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ قربانی کے عمل میں مکمل احتیاط برتی جائے، حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے اور کسی بھی ممنوعہ جانور کی قربانی سے مکمل گریز کیا جائے جمعیۃ علما ہند کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، مولانا مدنی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام میں قربانی کا کوئی متبادل نہیں ہے، یہ ایک مذہبی فریضہ ہے جو ہر صاحبِ استطاعت مسلمان پر واجب ہے۔ لہٰذا جن پر قربانی واجب ہو، وہ ہر حال میں یہ فریضہ ادا کریں۔ تاہم، موجودہ حالات کے پیش نظر احتیاطی طرزِ عمل اختیار کرنا بے حد ضروری ہے تاکہ کسی طرح کی بدامنی یا اشتعال انگیزی سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مسلمانوں کو ہدایت دی کہ قربانی کے جانوروں کی تصاویر یا ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، کیونکہ یہ عمل بعض اوقات اشتعال انگیزی یا غلط فہمیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ ADVERTISEMENT مولانا ارشد مدنی نے مزید کہا کہ اگر کسی علاقے میں مخصوص جانور کی قربانی پر اعتراض ہے، تو ایسی صورت میں متبادل کے طور پر کالے رنگ کے جانور کی قربانی کی جا سکتی ہے، کیونکہ فقہی لحاظ سے اس کی اجازت موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر شرپسند عناصر کالے جانور کی قربانی سے بھی روکیں، تو سمجھدار اور بااثر افراد کے ذریعے مقامی انتظامیہ کو اعتماد میں لے کر مسئلہ حل کیا جائے۔ اگر اس کے باوجود بھی قربانی کا امکان نہ ہو، تو قریبی ایسے علاقے میں قربانی کی جائے جہاں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی جگہ پہلے قربانی ہوتی رہی ہے اور اس وقت وہاں مشکل درپیش ہے، تو کم از کم بکرے کی قربانی ضرور کی جائے اور اس کی اطلاع مقامی انتظامی دفتر میں درج کرائی جائے تاکہ آئندہ کے لیے کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ صفائی ستھرائی پر زور دیتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کے باقیات کو سڑکوں، نالیوں یا گلیوں میں پھینکنے کے بجائے اس طرح دفن کیا جائے کہ تعفن نہ پھیلے۔ انہوں نے مسلمانوں کو تاکید کی کہ ہر ممکن حد تک اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ہمارے کسی عمل سے کسی کو اذیت یا تکلیف نہ پہنچے۔ انہوں نے خاص طور پر زور دیا کہ فرقہ پرست عناصر کی جانب سے اگر کسی قسم کی اشتعال انگیزی کی جائے تو اس پر ردعمل دینے کے بجائے صبر و تحمل سے کام لیا جائے اور فوری طور پر مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی جائے۔ مولانا ارشد مدنی نے آخر میں کہا کہ مسلمان کسی بھی حال میں مایوس نہ ہوں، اللہ پر کامل یقین رکھیں اور موجودہ حالات کا سامنا امن، محبت اور صبر و سکون کے ساتھ کریں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments