National

میوات میں تبلیغی جماعت کا تین روزہ جلسہ آج سے، 15 لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع

میوات میں تبلیغی جماعت کا تین روزہ جلسہ آج سے، 15 لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع

ہریانہ کے نوح ضلع (علاقہ میوات) کے فیروز پور جھرکہ میں آج سے تین روزہ تبلیغی جماعت کے جلسے کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ جلسے میں جماعت کے امیر مولانا سعد بھی شرکت کریں گے۔ اس میں مختلف ریاستوں کے تقریباً 15 لاکھ لوگوں کے شریک ہونے کا امکان ہے۔ جلسے کو لے کر انتظامیہ کے ساتھ میٹنگیں کی گئیں ہیں اور ساتھ ہی مقامی لوگوں سے بھی تعاون طلب کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے اراکین نے بتایا کہ جلسہ کی سبھی تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں۔ کمیٹی کے مطابق تقریباً 21 ایکڑ زمین پر پنڈال لگایا گیا ہے، جبکہ 100 ایکڑ سے زیادہ زمین کو بیٹھنے کے لیے محفوظ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک نظام کے لیے شہر کے سبھی اطراف میں 20-20 ایکڑ پارکنگ بنائی گئی ہے۔ جلسہ مقام کے آس پاس آمد و رفت کی سبھی سرگرمیوں کو بند رکھا جائے گا، صرف پیدل ہی لوگ آ سکیں گے اور جا سکیں گے۔ پنڈال کے باہر ٹریفک کو لے کر پولیس کے جوان بھی تعینات کیے جائیں گے۔ پنڈال کے اندر کا انتظام جماعت سے جڑے رضاکار سنبھالیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments