National

ں ایک 13 سالہ مسلم بچے کو تین نابالغ لڑکوں نے ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے پر کیا مجبور،   کیا زخمی

ں ایک 13 سالہ مسلم بچے کو تین نابالغ لڑکوں نے ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے پر کیا مجبور، کیا زخمی

اترپردیش کے کانپور سے ایک تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایک نابالغ بچے کو فرقہ وارانہ منافرت کا شکار بنایا گیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے نابالغ مسلم بچے کو زد و کوب اور زخمی کرنے والے ملزمین بھی نابالغ ہی تھے۔ یہ تشویش ناک واقعہ جمعرات کی رات دیر گئے کانپور کے مہاراج پور تھانہ علاقے میں پیش آیا، جہاں ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے سے انکار کرنے پر ایک 13 سالہ مسلم بچے کو اس علاقے کے تین نابالغوں نے مبینہ طور پر مارا پیٹا اور شیشے کی ٹوٹی ہوئی بوتل سے اسے زخمی بھی کر دیا۔ دی نیو انڈین ایکسپریس نے مسلم بچے کے داد کی جانب سے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مہاراج پور تھانہ علاقے کے تحت سرسول میں واقع اس کی رہائش گاہ کے قریب بس اسٹاپ پر جاتے وقت ملزم نے دو دیگر لڑکوں کے ساتھ اسے روکا اور اسے جھکنے اور ان کے پاؤں چھونے کو کہا۔ جب مسلم بچے نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو ملزمین نے اس سے کہا کہ وہ ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگائے۔ لیکن جب مسلم بچے نے ان کا یہ مطالبہ بھی ماننے سے انکار کر دیا تو ملزم نے ایک شیشے کی بوتل توڑی اور اس ٹوٹی ہوئی شیشے کی بوتل کے ٹکڑے کو چاقو کی طرح استعمال کرتے ہوئے اس بچے کی بائیں ٹانگ پر وار کیا۔ زخمی بچہ خون میں لت پت گھر واپس آیا اور گھر والوں کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد لڑکے کے دادا نے مقامی پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا اور شکایت درج کرائی۔ اطلاعات کے مطابق حکام نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments