National

بابا رام دیونے’شربت جہاد‘ پرپھردیا متنازعہ بیان

بابا رام دیونے’شربت جہاد‘ پرپھردیا متنازعہ بیان

نئی دہلی: یوگ گرو بابا رام دیو ورنداون کے ملوک پیٹھ آشرم پہنچے۔ جہاں انہوں نے ملوک جینتی مہوتسوکے موقع پرمنعقدہ پروگرام میں حصہ لیا اورایک بارپھرمتنازعہ بیان دیا۔ بابا رام دیونے کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن روح افزا والوں نے اسے ‘شربت جہاد’ مان لیا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ یہ ’جہاد کررہے ہیں۔‘ اگروہ اسلام کے تئیں وقف ہیں اورمساجد اورمدارس بنا رہے ہیں توانہیں خوش ہونا چاہئے۔ تاہم سناتنیوں کوسمجھنا چاہئے۔ اگرکسی کواس سے کوئی مسئلہ ہے توان کومسئلہ ہونے دیں۔ واضح رہے کہ بابا رام دیو نے گزشتہ دنوں فیس بک پرایک ویڈیوپوسٹ کیا تھا۔ اس میں انہوں نے ‘شربت جہاد’ لفظ کا استعمال کیا تھا۔ ان کا اشارہ ہمدرد کے ذریعہ تیارکئے جانے والے شربت روح افزا کی طرف تھا۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پرکافی وائرل بھی ہوا تھا اوران کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ رام دیوکا کہنا تھا کہ ایک مشہورشربت (روح افزا) بنانے والی کمپنی منافع کے پیسوں سے مسجدیں اورمدرسے بنا رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پتنجلی کا گلاب شربت خریدیں۔ مطلب واضح تھا کہ شربت روح افزا کی جگہ پتنجلی کا شربت استعمال کریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments