National

درگاہ اجمیر کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

درگاہ اجمیر کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

جئے پور : درگاہ اجمیر کے نیچے شیومندر موجود ہونے کے دعویٰ پر مبنی درخواست کی سماعت ہفتہ کے دن ملتوی ہوگئی۔ عدالت نے 31 مئی کی تاریخ دی۔ وشنو گپتا نامی درخواست گزار نے سرکاری محکموں سے گزارش کی تھی کہ درگاہ میں چادر نہ چڑھائی جائے۔ اس کے جواب میں وزارت ِ اقلیتی امور اور محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) نے عدالت میں اپنا جواب داخل کردیا۔ وکیل یوگیندر اوجھا نے بتایا کہ آج سماعت اس لئے ملتوی ہوئی کہ نئی درخواستیں آئی ہیں اور سپریم کورٹ کے وکیل ضلع عدالت کی نئی عمارت کے افتتاح میں شرکت کی وجہ سے آنہیں سکے۔ غور طلب ہے کہ پچھلی مرتبہ بھی سماعت ملتوی ہوئی تھی۔ درخواست گزار وشنو گپتا ہندو سینا کا قومی صدر ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ درگاہ اجمیر جس جگہ موجود ہے وہاں پہلے کبھی ہندو مندر ہوا کرتا تھا۔ درگاہ کی انجمن نے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی۔ وشنو گپتا نے دلیل دی ہے کہ بلند دروازہ کا فن ِ تعمیر اور نقاشی ہندو مندروں جیسی دکھائی دیتی ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments