National

جے این یو میں طلبہ یونین انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

جے این یو میں طلبہ یونین انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

نئی دہلی کی معروف جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ہونے والے طلبہ یونین انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، انتخابی کمیٹی نے یہ فیصلہ یونیورسٹی کیمپس میں جاری کشیدگی اور انتخابی دفتر پر حملے کے واقعات کے پیش نظر لیا ہے۔ یہ انتخابات 25 اپریل کو منعقد ہونے والے تھے اور اس کی تیاریاں آخری مراحل میں تھیں، مگر پچھلے دو دنوں میں نامزدگیوں کی واپسی کے دوران متعدد بار انتخابی کمیٹی کے دفتر میں ہنگامہ اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ انتخابی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جب تک طلبہ تنظیمیں اور انتظامیہ، انتخابی عملے کی حفاظت یقینی نہیں بنائیں گے، تب تک امیدواروں کی حتمی فہرست سمیت مکمل انتخابی عمل کو معطل کیا جا رہا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ انتخابات کے لیے اسکول کاؤنسلر کی 250 اور مرکزی پینل کے 165 نامزدگیاں داخل کی جا چکی تھیں۔ مرکزی پینل میں صدر کے لیے 48، نائب صدر کے لیے 41، جنرل سیکریٹری کے لیے 42 اور جوائنٹ سیکریٹری کے لیے 34 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments