6 اپریل کو جب پورے ملک میں رام نومی کا تہوار منایا گیا، اسی روز یوپی کے پریاگ راج میں کچھ سماج دشمن عناصر نے ماحول بگاڑنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک درگاہ کے گنبد پر مذہبی جھنڈا لہرایا۔ اب انتظامیہ نے اس معاملے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک انسپکٹر اور 2 کانسٹیبل کو ڈیوٹی کے وقت لاپرواہی برتنے کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔ معاملہ پریاگ راج کے بہریہ تھانہ علاقہ کے سکندرا گاؤں میں واقع غازی میاں کے درگاہ سے متعلق ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (گنگا نگر) پشکم ورما کی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آف پولیس (گنگا نگر) کلدیپ سنگھ گناوت نے بہریہ پولیس چوکی کے انچارج روی کٹیار، کانسٹیبل انشو کمار اور کانسٹیبل سنیل کمار یادو کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ ڈی سی پی گنگا نگر کلدیپ سنگھ نے اس حوالے سے بتایا کہ ’’اتوار کو رام نومی کے موقع پر کچھ نوجوان سکندرا میں واقع غازی میاں کی درگاہ کے دروازے پر مذہبی جھنڈا لہراتے ہوئے نعرے بازی کر رہے تھے۔ پولیس نے انہیں روک کر وہاں سے ہٹایا، لیکن اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے 3 نامزد اور کئی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ اس متنازعہ معاملے کے کلیدی ملزم منیندر سنگھ کو پیر کے روز گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہی اس گروہ کی قیادت کر رہا تھا۔ ڈی سی پی کلدیپ سنگھ نے یہ بھی واضح کیا کہ جس درگاہ پر یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ ہمیشہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال رہی ہے۔ درگاہ میں 5 مزاریں ہیں، جہاں ہندو اور مسلم دونوں مذاہب کے لوگ چادر چڑھانے آتے ہیں۔ ایسے میں اس طرح کے واقعہ سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال درہم برہم ہو سکتی تھی جس پر پولیس نے وقت رہتے قابو پا لیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Source: social media
داؤدی بوہرا برادری کے وفد نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، وقف ترمیمی قانون کے لیے ادا کیا وزیر اعظم کا شکریہ
’اب جج سپر پارلیمنٹ کی شکل میں کام کریں گے‘، سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے پر نائب صدر کا اظہارِ فکر
دہلی: مسجد ہو یا مندر، شادی ہو یا جلسہ، اب بغیر اجازت نہیں بجے گا لاوڈ اسپیکر، پولیس نے طے کی ’حدیں‘
وقف ترمیمی ایکٹ پر مسلم برادری کے حقوق مقدم، سپریم کورٹ سے مثبت فیصلے کی امید: عمر عبداللہ
سپریم کورٹ کے ذریعہ وقف قانون کی بعض دفعات پر روک ایک خوش آئند قدم تاہم مکمل کامیابی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ مسلم پرسنل لا بورڈ
وقف ایکٹ: نتیش کمار، چندرابابو نائیڈو کے خلاف تبصرہ کرنے پر این ڈی اے لیڈروں نے ممتا بنرجی کی تنقید کی
مالیگاؤں بم دھماکہ کیس:بامبے ہائی کورٹ نے این آئی اے جج لاہوتی کا تبادلہ منسوخ کردیا
اگر دلت کی ہر بات سچ ہے تو مفتی محمد سعید پر لکھی باتوں کا بھی محبوبہ جواب دیں: عمر عبداللہ
بہار اسمبلی انتخاب 2025: مہاگٹھ بندھن کی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم، تیجسوی یادو کو ملی قیادت
’’ہم ہندو ہیں، لیکن ہندی نہیں‘‘، راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف
امریکی ٹیرف کا ہندوستانی بازار پر بھی اثر، سینسیکس میں 300 پوائنٹس کی گراوٹ، نفٹی کو بھی نقصان
وقف ترمیمی بل کا مقصد اصلاحات لا کر وقف املاک کے انتظام کو ہموار کرنا : نڈا
وقف بل کی نہ مخالفت کرنے پر جے ڈی یو لیڈر قاسم انصاری نے پارٹی سے استعفیٰ دیا
غیر دستوری اور غیر آئینی وقف بل کو مکمل طور پرمسترد کیا جائے : ندیم الحق