National

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں اضافے سے گرا بازار

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں اضافے سے گرا بازار

ممبئی، 9 اپریل : امریکہ اور چین کے درمیان ٹیرف کے تعلق سے تجارتی جنگ سے گھبرائے سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کے سبب آج شیئر بازار میں پھر سے گراوٹ درج کی گئی۔ بی ایس ای کا30 شیئرز والا حساس انڈیکس سینسیکس 318.87 پوائنٹس یعنی 0.43 فیصد گر کر 73,908.21 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 132.75 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد گر کر 22,403.10 پوائنٹس پر آگیا۔ ابتدائی کاروبار میں، سینسیکس 123 پوائنٹس گر کر 74,103.83 پر کھلا اور تادم تحریر یہ 74,103.83 کی بلند اور 73,673.06 پوائنٹس کی نچلی سطح پر رہا۔ اسی طرح نفٹی بھی 76 پوائنٹس گر کر 22,460.30 پوائنٹس پر کھلا اور 22,468.70 پوائنٹس کی بلند جبکہ 22,356.60 پوائنٹس کی نچلی سطح پر رہا۔ اس دوران ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہی مانیٹری پالیسی کے جائزے میں ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد کی کمی کردی ہے۔ اس سے شرح کے تئیں حساس گروپوں پر اثر دیکھنے کو ملے گا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments