National

جموں و کشمیر اسمبلی میں تیسرے روز بھی ہنگامہ

جموں و کشمیر اسمبلی میں تیسرے روز بھی ہنگامہ

جموں، 9 اپریل : جموں و کشمیر اسمبلی میں بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی وقف ترمیمی بل کے معاملے پر ہنگامہ خیز مناظر دیکھے گئے جس کے نتیجے میں اسپیکر نے ایوان کی کارروائیاں ایک بجے تک ملتوی کر دیں۔ بدھ کی صبح جب ایوان کی کارروائیاں شروع ہوئیں تو نیشنل کانفرنس کے ممبر اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور انہوں نے ویل کے نزدیک آکر ایک بار پھر وقف ترمیمی بل پر بحث کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔ اس دوران بی جے پی کے ارکان اسمبلی بھی اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کی قیادت میں ویل میں آگئے اور دونوں جماعتوں نے نعرہ بازی شروع کر دی۔ ایوان میں ہنگامہ آرائی کو نہ تھمتے دیکھ کر اسپیکر نے ایوان کی کارروائیاں ایک بجے تک ملتوی کر دیں۔ واضح رہے کہ نظرثانی شدہ کیلنڈر کے مطابق 3 مارچ سے شروع ہونے والے بجٹ سیشن کا آج یعنی بدھ کو آخری دن ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments