National

بیٹی کی شادی سے 10 روز قبل ماں ہونیوالے داماد کیساتھ بھاگ گئی

بیٹی کی شادی سے 10 روز قبل ماں ہونیوالے داماد کیساتھ بھاگ گئی

بیٹی کی شادی سے قبل ماں ہونے والے داماد کے ساتھ بھاگ گئی، گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ شہر علی گڑھ میں ایک ناقابلِ یقین واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ماں اپنی بیٹی کی شادی سے محض 10 دن قبل اُس کے منگیتر کے ساتھ فرار ہو گئی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون صرف بھاگی نہیں بلکہ ساتھ ہی شادی کے لیے محفوظ کی گئی 3 لاکھ روپے کی نقدی اور 5 لاکھ روپے کے زیورات بھی لے گئی۔ متاثرہ لڑکی شیوانی کی شادی 16 اپریل کو طے تھی، تاہم اس کی والدہ انیتا اور اس کا منگیتر راہول اچانک لاپتہ ہو گئے، اس واقعے پر شیوانی کے گھر والے شدید صدمے سے دو چار ہیں۔ شیوانی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ انیتا پچھلے کچھ ماہ سے اس کے منگیتر راہول سے اکثر رات کے وقت فون پر بات کرتی تھیں، لیکن ہم نے سمجھا کہ یہ شادی کی تیاریوں سے متعلق بات چیت ہو گی۔ شیوانی کے والد کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 20 برس سے بیوی کے رویے کو صرف بچوں کی خاطر برداشت کر رہا تھا، لیکن اس حالیہ واقعے نے مجھے توڑ کر رکھ دیا ہے۔ پولیس نے انیتا اور راہول کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور دونوں کی تلاش جاری ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments