National

پنجاب: لدھیانہ میں ماحول خراب کرنے کی کوشش،  مسجد پر پتھراؤ، متعدد افراد زخمی

پنجاب: لدھیانہ میں ماحول خراب کرنے کی کوشش، مسجد پر پتھراؤ، متعدد افراد زخمی

لدھیانہ کے فوکل پوائنٹ کے قریب کچھ شرپسندوں نے مسجد پر پتھراؤ کیا۔ جس کی وجہ سے موقع پر افراتفری کا ماحول تھا۔ یہ واقعہ عصر کی نماز کے وقت پیش آیا۔ شرپسندوں نے مسلمانوں کو گالیاں دیں۔ لیکن حالات قابو میں آ چ گئے تھے۔ لیکن شام 5 بجے نماز کے وقت 100 سے زیادہ شرپسندوں نے دوبارہ مسجد پر پتھراؤ کیا۔ مسجد کے باہر سیکیورٹی کے لیے کھڑے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کیا گیا۔ کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ پتھراؤ سے مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ کئی تھانوں کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ 6 سے 7 شرپسندوں کو پکڑا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ دریں اثناء شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے مسلمانوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ شاہی امام نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے آنے والے نمازیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔ مسجد منہدم کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہندو مسلم بھائی چارہ کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن فرقہ پرستوں کی چالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments