National

کانگریس کے سابق ایم ایل اے ٹھاکر فائرنگ سے زخمی، ان کے پی ایس او کی حالت نازک

کانگریس کے سابق ایم ایل اے ٹھاکر فائرنگ سے زخمی، ان کے پی ایس او کی حالت نازک

بلاس پور، 14 مارچ : ہماچل پردیش کے بلاس پور سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے بمبر ٹھاکر کو جمعہ کی دوپہر نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی رہائش گاہ کے قریب سے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ بلاس پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ دھول نے کہا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے تقریباً 12 راؤنڈ فائر کیے، جس سے مسٹر ٹھاکر اور ان کے پرسنل سیکورٹی آفیسر (پی ایس او) سنجیو کمار زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسٹر ٹھاکر اپنے حامیوں کے ساتھ ہولی منا رہے تھے۔ مسٹر ٹھاکر کو ران میں گولی لگی تھی، جب کہ ان کا پی ایس او شدید طور پر زخمی ہوا تھا، ان کی ٹانگ، کمر اور ران میں گولی لگی تھی۔ ابتدائی طور پر بلاسپور میں علاج کے بعد، ٹھاکر کو بعد میں بہتر دیکھ بھال کے لیے آئی جی ایم سی شملہ ریفر کیا گیا، جب کہ سنجیو کمار کو تشویشناک حالت میں ایمس بلاسپور میں داخل کرایا گیا۔ حملہ آوروں کا سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کے لیے بلاس پور صدر سے ایک پولیس ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، مسٹر ٹھاکر کے حامی وشال شرما سمیت کئی دیگر زخمی بھی ہوئے۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور جلد ہی مزید معلومات سامنے آنے کی امید ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments