National

شادی کی 25 ویں سالگرہ کی تقریب میں شوہر کا انتقال

شادی کی 25 ویں سالگرہ کی تقریب میں شوہر کا انتقال

شادی کی 25 ویں سالگرہ کی خوشی میں دی گئی تقریب میں شوہر کا انتقال ہو گیا۔ ریاست اتر پردیش میں وسیم سروت اور ان کی اہلیہ فرح اپنی شادی کی 25 ویں سالگرہ منا رہے تھے، اس کے لیے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں جوڑے کے رشتے دار بھی موجود تھے، اسٹیج پر خاتون کے گھر والے ڈانس کر رہے تھے کہ اسی دوران وسیم اچانک زمین پر گر گیا۔ وسیم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ وسیم سروت نامی شخص کی عمر 50 سال تھی اور وہ جوتوں کے تاجر تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments