National

ضلع اسپتال کے احاطے میں نومولود  بچے کی  لاش برآمد

ضلع اسپتال کے احاطے میں نومولود بچے کی لاش برآمد

کھرگون، 15 مارچ : مدھیہ پردیش کے کھرگون کے ضلع اسپتال کے احاطے میں آج ایک نوزائیدہ بچے کی مسخ شدہ لاش ملنے کے معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ شام کے وقت ضلع اسپتال کے مین او پی ڈی کے قریب ایک نوزائیدہ بچی کی لاش ملی، جسے آوارہ کتوں نے نوچ لیا تھا۔ بچےکا دائیں ہاتھ، بایاں پیر، اور سر جانوروں کے ذریعے کھایا جا چکا تھا۔ سی ایم ایچ او ڈاکٹر ایم ایس سسودیا نے کہا کہ یہ بچی کی لاش ہے۔ اس کا پوسٹ مارٹم آج شام کیا گیا۔ نال کے ساتھ ایک کلیمپ لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ اس کم وزن کے بچے کی پیدائش گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئی ہے اور یہ اسٹل برتھ (مردہ پیداہوا) ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسے کھلے میں پھینکا گیا ہو گا کیونکہ یہ بچہ مردہ پیدا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کھلے میں پھینکے گئے مردہ بچے کو کتوں نے کھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں پیدا ہونے والی ماؤں اور بچوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی گئی ہیں اور ہر ڈیلیوری کی جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ جڑواں بچوں کی پیدائش کسی اور جگہ ہوئی ہو اور ان میں سے ایک کو مردہ پیدا ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال لانے کے بعد پھینک دیا گیا ہو۔دوسری جانب کھرگون پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments