National

دہلی یونیورسٹی کے ایک کالج کی پرنسپل نے کلاس روم کو گائے کے گوبر سے پوتا، ویڈیو وائرل

دہلی یونیورسٹی کے ایک کالج کی پرنسپل نے کلاس روم کو گائے کے گوبر سے پوتا، ویڈیو وائرل

دہلی یونیورسٹی کے لکشمی بائی کالج کی پرنسپل کے ذریعے ایک کلاس روم کی دیواروں کو گائے کے گوبر سے پوتتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ تاہم کالج پرنسپل نے گوبر کے استعمال کی تردید کی ہے۔ اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے پرنسپل پرتیوش وتسل نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ ان کا یہ عمل ایک فیکلٹی ممبر کے ذریعہ شروع کیے جانے والے ایک جاری تحقیقی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا ’’یہ ابھی زیر تحقیق ہے۔ میں ایک ہفتے کے بعد مکمل تحقیق کی تفصیلات بتانے کے قابل ہو جاؤں گی۔ تحقیق پورٹا کیبن میں کی جا رہی ہے۔ میں نے ان میں سے ایک کو خود کوٹ کیا ہے کیوں کہ قدرتی مٹی کو چھونے میں کوئی نقصان نہیں ہے۔ کچھ لوگ مکمل تفصیلات جانے بغیر غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔‘‘ تاہم ویڈیو میں وتسل اپنے عملے کی مدد سے دیواروں پر گائے کا گوبر لگاتی نظر آرہی ہیں۔ ی خبر کے مطابق مبینہ طور پر انھوں نے کالج کے اساتذہ کے گروپ میں خود ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ سی بلاک میں کلاس رومز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے دیسی طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے پیغام میں لکھا کہ ’’جن لوگوں کی یہاں کلاسیں ہیں وہ جلد ہی ان کمروں کو ایک نئی شکل میں دیکھیں گے۔ آپ کے تدریسی تجربے کو خوشگوار بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ 1965 میں قائم کیا گیا اور جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے نام پر رکھا گیا یہ کالج اشوک وہار میں واقع ہے اور دہلی حکومت کے تحت کام کرتا ہے۔ یہ کالج پانچ بلاکس پر مشتمل ہے، جن میں سے ایک بلاک میں یہ کوٹنگ کی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments