وقف ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں مظاہروں کا دور جاری ہے۔ ایسے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرامن طریقے سے مظاہرے کریں۔ ساتھ ہی بورڈ کی جانب سے مغربی بنگال میں پولیس پر یہ سنگین الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے 3 مسلم نوجوانوں کی جان لے لی ہے۔ بورڈ نے نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ ’’مرشدآباد میں ایک احتجاج کے دوران پولیس کی بربریت نے 3 مسلم نوجوانوں کی جان لے لی ہے، جس کی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سخت مذمت کرتا ہے اور مغربی بنگال حکومت سے قصوروار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور متاثرین کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ساتھ ہی پولیس سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی احتجاج سے نمٹنے میں انتہائی تحمل سے کام لیں۔‘‘ بورڈ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’’مرکزی حکومت کی جانب سے وقف ایکٹ میں کی گئی من مانی، متنازعہ، امتیازی ترامیم سے حقیقت میں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، جو ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج اور مظاہرے کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔ ہم ذمہ دار بورڈ مسلمانوں، خاص طور سے اپنی نئی نسل کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، لیکن ان سے اپیل کرتے ہیں کہ عجلت پسندی میں اپنے صبر و تحمل کو نہ کھوئیں۔‘‘ بورڈ نے نوجوانوں سے یہ بھی کہا کہ ’’ساتھ ہی ایسی ریاستوں میں مظاہرے کرنے سے بچیں جہاں کے حالات حکومتی طور پر مسلمانوں کے حق میں نہ ہوں۔ انہیں کوئی بھی سرگرمی صرف بورڈ یا کسی ذمہ دار فریق کی نگرانی میں ہی کرنی چاہیے۔ وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ بدنیتی پر مبنی عناصر ان کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں۔‘‘ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مسلمانوں سے پُرامن مظاہرے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’مسلم نوجوان انتشار اور بدامنی نہ پھیلائیں۔ مظاہرے کے دوران کوئی اشتعال انگیز نعرے نہ لگائیں۔ یاد رکھیں، ہماری کامیابی اسی میں مضمر ہے کہ پوری تحریک پُرامن اور قانون کے دائرے میں ہوں۔ ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ ہمارے ملک کے بھائی-بہن بڑی تعداد میں ہمیشہ ہمارے پروگراموں اور ہماری صفوں میں موجود رہیں۔‘‘ ساتھ ہی بورڈ نے کہا کہ ’’ہم اس مسئلہ کو ہندو-مسلم کا مسئلہ نہیں مانتے ہیں۔ اللہ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط رکھیں، اس پر بھروسہ رکھیں اور اس سے مدد طلب کرتے رہیں۔ اگر ہم پُرامن طریقے سے اور قانون کے دائرے میں رہ کر مظاہرہ کریں گے تو ان شاء اللہ کامیابی ضرور ملے گی۔‘‘
Source: social media
داؤدی بوہرا برادری کے وفد نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، وقف ترمیمی قانون کے لیے ادا کیا وزیر اعظم کا شکریہ
’اب جج سپر پارلیمنٹ کی شکل میں کام کریں گے‘، سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے پر نائب صدر کا اظہارِ فکر
دہلی: مسجد ہو یا مندر، شادی ہو یا جلسہ، اب بغیر اجازت نہیں بجے گا لاوڈ اسپیکر، پولیس نے طے کی ’حدیں‘
وقف ترمیمی ایکٹ پر مسلم برادری کے حقوق مقدم، سپریم کورٹ سے مثبت فیصلے کی امید: عمر عبداللہ
سپریم کورٹ کے ذریعہ وقف قانون کی بعض دفعات پر روک ایک خوش آئند قدم تاہم مکمل کامیابی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ مسلم پرسنل لا بورڈ
وقف ایکٹ: نتیش کمار، چندرابابو نائیڈو کے خلاف تبصرہ کرنے پر این ڈی اے لیڈروں نے ممتا بنرجی کی تنقید کی
مالیگاؤں بم دھماکہ کیس:بامبے ہائی کورٹ نے این آئی اے جج لاہوتی کا تبادلہ منسوخ کردیا
اگر دلت کی ہر بات سچ ہے تو مفتی محمد سعید پر لکھی باتوں کا بھی محبوبہ جواب دیں: عمر عبداللہ
بہار اسمبلی انتخاب 2025: مہاگٹھ بندھن کی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم، تیجسوی یادو کو ملی قیادت
’’ہم ہندو ہیں، لیکن ہندی نہیں‘‘، راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف
امریکی ٹیرف کا ہندوستانی بازار پر بھی اثر، سینسیکس میں 300 پوائنٹس کی گراوٹ، نفٹی کو بھی نقصان
وقف ترمیمی بل کا مقصد اصلاحات لا کر وقف املاک کے انتظام کو ہموار کرنا : نڈا
وقف بل کی نہ مخالفت کرنے پر جے ڈی یو لیڈر قاسم انصاری نے پارٹی سے استعفیٰ دیا
غیر دستوری اور غیر آئینی وقف بل کو مکمل طور پرمسترد کیا جائے : ندیم الحق