National

جسٹس بھوشن گوائی ہوں گے ہندستان کے اگلے چیف جسٹس

جسٹس بھوشن گوائی ہوں گے ہندستان کے اگلے چیف جسٹس

نئی دہلی ، 14 اپریل:چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سنجیو کھنہ 13 مئی کو ریٹائر ہو رہے ہیں، جن کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس بھوشن گوائی کو چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔ وہ ملک کے 52ویں چیف جسٹس ہوں گے جسٹس بھوشن گوائی اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں اور انہیں چیف جسٹس کے طور پر مقرر کیے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ وہ ناگپور بار ایسوسی ایشن کے تیسرے رکن ہیں جو ملک کے چیف جسٹس بننے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل جسٹس محمد ہدایت اللہ اور جسٹس شرد بوبڈے ناگپور بار ایسوسی ایشن سے چیف جسٹس بن چکے ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 14 مئی کو جسٹس بھوشن گوائی کو چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدے کا حلف دلائیں گی۔ بھوشن گوائی کا تعلق امبیڈکرنظریاتی تحریک کے پس منظر سے ہے۔ ان کے والد رام کرشن گوائی امبیڈکر نظریاتی تحریک کے سرگرم رہنما تھے، جو راجیہ سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ رام کرشن گوائی کیرالہ اور بہار کے گورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔ بھوشن گوائی کی پیدائش امراوتی میں ہوئی۔ انہوں نے ناگپور یونیورسٹی سے آرٹس میں گریجویشن کرنے کے بعد قانون کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے 1985 میں ناگپور بار ایسوسی ایشن سے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا اور 1987 سے 1990 تک بامبے ہائی کورٹ میں آزادانہ طور پر وکالت کی۔ انہوں نے بمبئی ہائی کورٹ، ناگپور، اورنگ آباد اور پنجی بنچوں میں بطور جج خدمات انجام دی ہیں۔ وہ 2003 میں بمبئی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج بنے اور 2005 میں انہیں مستقل جج مقرر کیا گیا۔ ان کی سفارش 2019 میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر کی گئی، اور اب انہیں چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ جسٹس بھوشن گوائی 23 نومبر کو ریٹائر ہوں گے، اور ان کی مدت کار کل 6 ماہ کی ہوگی۔ ی

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments