National

وقف قانون کو کوئی بھی ریاست نافذ کرنے سے انکار نہیں کر سکتی: سابق گورنر  کلراج مشر

وقف قانون کو کوئی بھی ریاست نافذ کرنے سے انکار نہیں کر سکتی: سابق گورنر کلراج مشر

سلطانپور، 14 اپریل (): سابق گورنر کلراج مشر نے پیر کے روز کہا کہ وقف کے نئے قانون کا مقصد غریب مسلمانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ یہ ایک پارلیمنٹ سے منظور شدہ قانون ہے، جسے کوئی بھی ریاست نافذ کرنے سے انکار نہیں کر سکتی۔ ایک نجی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مسٹرمشر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ریاست یہ کہتی ہے کہ ہم اس قانون کو نافذ نہیں کریں گے، تو یہ سیدھا سیدھا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ وقف غریبوں کی جائیداد ہے۔ یہ قانون پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمان کی گھنٹوں بحث کے بعد بنایا گیا ہے۔ حکومت ہند نے دونوں ایوانوں میں اکثریت سے وقف بل کو منظور کیا ہے۔ پارلیمنٹ نے وقف بورڈ میں موجود خامیوں کو دور کرنے کا کام کیا ہے۔ اس میں کہیں بھی مسجد یا زمین پر قبضے کی بات نہیں ہے۔ یہ بل وقف جائیداد کو شفاف انداز میں باقاعدہ شکل دینے اور اس کا مؤثر استعمال یقینی بنانے کے لیے ہے۔ یہ فیصلہ غریب مسلمانوں کے مفاد میں کیا گیا ہے۔ اس قانون سے غریب مسلمانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس بل کو تمام جماعتوں کو قبول کرنا چاہیے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments