National

کشتواڑ انکاؤنٹر:تین ملی ٹنٹ  ہلاک ، آپریشن جاری

کشتواڑ انکاؤنٹر:تین ملی ٹنٹ ہلاک ، آپریشن جاری

جموں، 12 اپریل (:جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکائونٹر کے دوران تین ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ کے چھاترو جنگل میں جاری آپریشن کے دوران خراب موسمی صورتحال کے باوجود مزید دو پاکستانی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک اے کے 47 رائفل اور ایک ایم 4 رائفل سمیت بھاری مقدار میں جنگی سامان بھی بر آمد کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس انکائونٹر میں گذشتہ روز ایک ملی ٹنٹ مارا گیا تھا۔ ڈی آئی جی کشتواڑ-ڈوڈہ رینج، شری دھر پاٹل نے جمعے کے روز نامہ نگاروں کو بتایا: ' چھاترو کے جنگلات میں جاری آپریشن کے دوران ایک ملی ٹینٹ کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کو بھی گھیرے میں لے لیا گیا ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین روز سے جاری اس آپریشن میں فورسز نے جنگل میں موجود ملی ٹینٹوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی باقی ملی ٹینٹوں کو بھی مار گرایا جائے گا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments