National

پرشانت کشور نے ’’بہار بدلاؤ یاترا‘‘ کا اعلان کیا

پرشانت کشور نے ’’بہار بدلاؤ یاترا‘‘ کا اعلان کیا

جن سوراج پارتی کے سربراہ پرشانت کشور نے جمعہ کو کہا کہ بہار اگلے چھ مہینوں میں بڑی تبدیلیوں کا مشاہد کرے گا، کیوں کہ نئے سیاسی نظریہ کے ساتھ جن سوراج پارٹی ریاست میں حکمراں این ڈی اے کا متبادل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ گزشتہ سال 2 اکتوبر کو جن سوراج پارٹی کے قیام کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی ریلی ’’بہار بدلاؤ ریلی‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور اب یہ تبدیلی ہر جگہ نظر آرہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہماری مہم کسی مخصوص چہرے یا سیاسی تنظیم کی تبدیلی کے لیے نہیں بلکہ ریاست اور اس کے عوام کی بہتری کے لیے ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بہار نہ تو لالو دور میں واپس جانا چاہتا ہے جو ظلم اور لاقانونیت کا مترادف ہے اور نہ ہی کھوکھلے وعدوں پر مبنی موجودہ حکومت کی طرف۔ ہم اس ریلی میں یہ عہد کرتے ہیں کہ بہار کو ایک خود انحصار اور ’باعزت‘ ریاست بنائیں گے۔ لوگوں کی بہتری کے لیے تبدیلی لانے کا وقت آ گیا ہے۔‘‘ دریں اثنا پرشانت کشور نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گاندھی میدان میں ہونے والی اس ریلی میں پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع تھی، لیکن ٹریفک کی وجہ سے تقریباً دو لاکھ حامی ریاستی دارالحکومت کے باہر مختلف مقامات پر پھنسے رہے۔ انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پارٹی کے حامیوں کو انتظامیہ نے ریاستی دارالحکومت کی سرحدوں پر روک دیا تاکہ وہ ریلی میں شریک نہ ہو سکیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments