National

ہلدوانی میں غیر قانونی مدارس کے خلاف بڑی مہم، 13 مدارس سیل

ہلدوانی میں غیر قانونی مدارس کے خلاف بڑی مہم، 13 مدارس سیل

نینی تال، 13 اپریل : اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں غیر قانونی طور پر چل رہے مدرسوں کے خلاف اتوار کو ایک بڑی مہم چلائی گئی۔ اس کے تحت 13 مدارس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وویک کمار رائے کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا کہ ہلدوانی میں مجموعی طورپر 18 مدرسے غیر قانونی طور پر چلائے جا رہے ہیں۔ آج ان مدارس کے خلاف مہم چلائی گئی۔ جن میں سے 13 مدارس کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا ہے۔ سیل کیے گئے مدارس کے پاس رجسٹریشن کے کاغذات نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مدرسہ بند پایا گیا۔ اس سے انڈرٹیکنگ لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مہم پیر کو بھی جاری رہے گی۔ اس دوران سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) پرکاش چندر، سٹی مجسٹریٹ اے پی باجپئی، میونسپل کمشنر ریچا سنگھ، سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پریتوش ورما، ریکھا کوہلی، پولیس سرکل آفیسر نتن لوہانی، دیپ شیکھا اگروال، تحصیلدار منیشا بشٹ، کلدیپ پانڈے، سوشل ویلفیئر افسر وشوناتھ سمیت مختلف پولیس اسٹیشن انچارج اور ضلع پولیس کے بھاری فورس موجود تھی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments