National

ہار میں کسی کے پیچھے نہیں چلے گی کانگریس، سچن پائلٹ نے دے دیا یہ بڑا اشارہ

ہار میں کسی کے پیچھے نہیں چلے گی کانگریس، سچن پائلٹ نے دے دیا یہ بڑا اشارہ

بہارپہنچنے کے بعد سچن پائلٹ نے ڈرائیونگ سیٹ کی کمان اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے۔ پریس کانفرنس سے نکلنے کے بعد ہوٹل موریہ کے پوٹیکو میں سچن پائلٹ نے گاڑی کے ڈرائیورکو ہٹاکرخود سیٹ پربیٹھ گئے اوران کے ٹھیک برابرمیں ریاستی صدرراجیش رام بیٹھے تھے۔ اشارہ واضح ہے کہ بہارمیں اب کانگریس کسی کے پیچھے نہیں چلے گی بلکہ خود ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کرقیادت کرے گی۔ صحافیوں سے بات چیت کرتےہوئے سچن پائلٹ نے کہا کہ ’نقل مکانی روکو، نوکری دو‘ پدیاترا کا اختتام ہے۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کریں گے۔ راہل گاندھی نے عہد کیا ہے کہ ہم سماج کے تمام طبقات کوساتھ لے کرچلیں گے۔ خاص کرنوجوان۔ بہار میں نوجوانوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ اتنے سالوں تک ریاست اورمرکز میں کس کی حکومت رہی؟ اس نے نوجوانوں کے لیے کیا کیا؟ کانگریس نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ سچن پائلٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بہارمیں یقینی طورپرہماری حکومت بنے گی۔ الیکشن میں اکثریت ملنے کے بعد وزیراعلیٰ چہرہ طے کیا جائے گا۔ عظیم اتحاد میں مضبوطی سے الیکشن لڑا جائے گا۔ ہم بہارمیں نوجوانوں کو لے کربیڑا اٹھائے ہیں، اسے آخری پڑاؤ تک لے کرجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہارمیں سب سے بڑا موضوع نقل مکانی ہے۔ نوکری کے نام پرلاٹھی ملے گی، یہ بہار کی سچائی ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments