National

دہلی میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی ’تحفظ اوقاف کانفرنس

دہلی میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی ’تحفظ اوقاف کانفرنس

دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے اوقاف بچاو کانفرنس کا آج انعقاد کیا گیا ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہورہے ہیں ۔ وقف قانون کے خلاف جاری اس سلسلہ وار احتجاج ومظاہرہ کےتحت آج ہورہی اس کانفرنس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذمہ داران کے علاوہ جے پی سی میں شامل اراکین پارلیمنٹ اور کئی اہم اپوزیشن کے سرکردہ شخصیات کے علاوہ جمعیت وجماعت کے قائدین شامل ہورہے ہیں ۔آج دو پہر دو بجے تک ہونے والی اس کانفرنس میں وقف قانون کے خلاف حکومت پر دباو بنانے اور قانون میں درج خامیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ آج کے اس کانفرنس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا ارشد مدنی، مولانا محمود مدنی، مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی، سید سعادت اللہ حسینی کے علاوہ سیاسی جماعتوں سے اسدا لدین اویسی، عمران پرتاپ گڑھی، ڈاکٹر سید ناصر حسین، مولانا محب اللہ ندوی، منوج جھا سمیت اپوزیشن کے کئی دیگر رہنما بھی شامل ہورہے ہیں جو اس قانون پر اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کریں گے اور حکومت کو گھیرنے کی کوشش کریں گے۔ کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان متوقع ہے اور اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ایک ملک گیر تحریک شروع کی جا سکتی ہے۔ علماء کرام کا کہنا ہے کہ وقف املاک کا تحفظ مسلمانوں کے لیے نہ صرف مذہبی فریضہ ہے بلکہ ایک سماجی ذمہ داری بھی ہے، جس کے لیے ہر طبقے کو اپنی آواز بلند کرنی ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments