National

پہلگام دہشت گردانہ حملہ: 30 سے زیادہ لوگوں کی موت کا اندیشہ، صدر دروپدی مرمو اور پی ایم مودی کا سخت رد عمل

پہلگام دہشت گردانہ حملہ: 30 سے زیادہ لوگوں کی موت کا اندیشہ، صدر دروپدی مرمو اور پی ایم مودی کا سخت رد عمل

جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ نے ایک بار پھر اس جنت نشان کو خون آلود کر دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے جو خبریں میڈیا میں آ رہی ہیں، اس کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں 30 سے زیادہ لوگوں کی موت کا اندیشہ ہے۔ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2 سے 3 دہشت گردوں نے سیاحوں پر 50 راؤنڈ سے زیادہ فائرنگ کی ہے۔ پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے حملہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو فون کر اس معاملے میں فوری کارروائی کی ہدایت دی۔ واقعہ کے بعد امت شاہ کی رہائش پر اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی ہوئی، جس کے بعد وہ پہلگام کے لیے روانہ ہو گئے۔ ساتھ ہی این آئی اے کو اس معاملے کی جانچ کے لیے بھی کہا گیا ہے اور ایسی خبریں ہیں کہ این آئی اے ٹیم کل پہلگام جا سکتی ہے۔ اس درمیان اننت ناگ میں سیاحوں کی مدد یا جانکاری کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ پولیس سے رابطہ کرنے کے لیے 9596777669، 01932225870 (9419051940 واٹس ایپ) ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments