National

پوپ فرانسس کے انتقال پر ہندستان میں تین روزہ سرکاری سوگ

پوپ فرانسس کے انتقال پر ہندستان میں تین روزہ سرکاری سوگ

نئی دہلی، 21 اپریل : پوپ فرانسس کے اعزاز میں پورے ملک میں تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے پیر کی رات دیر گئے کہا کہ پوپ فرانسس کے اعزاز میں منگل اور بدھ کو پورے ملک میں سرکاری سوگ منایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان کی آخری رسومات کے دن ملک میں ایک روزہ سوگ رہے گا۔ سرکاری سوگ کی مدت کے دوران پورے ہندوستان میں ان تمام عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا جہاں قومی پرچم باقاعدگی سے لہرایا جاتا ہے اور کوئی سرکاری تفریحی پروگرام نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ پوپ فرانسس کا پیر کو اٹلی میں انتقال ہوگیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments