National

پوتن  اور ٹرمپ نے پہلگام حملے پر تعزیت کا اظہار کیا

پوتن اور ٹرمپ نے پہلگام حملے پر تعزیت کا اظہار کیا

ماسکو، 22 اپریل: دنیا بھر کے رہنماؤں نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون ساعار اور کئی دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ کشمیر سے بہت پریشان کن خبر آئی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف امریکہ بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم مرنے والوں کی روح کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ وزیراعظم مودی اور ہندوستان کے ناقابل یقین لوگوں کے تئیں ہماری مکمل حمایت اور گہری ہمدردی ہے۔ ہماری تعزیت آپ سب کے ساتھ ہے!' روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل کو دہشت گردانہ حملے میں متعدد ہلاکتوں پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر پوتن نے یہاں ایک پیغام میں کہا، "عزت مآب صدر اور وزیر اعظم جی، براہ کرم پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے المناک نتائج پر میری گہری تعزیت قبول کریں، جس کے متاثرین ہندوستان اور مختلف ممالک کے شہری ہیں، اس وحشیانہ جرم کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس کے اسپانسراور مجرموں کو مناسب سزا ملے گی۔ میں دہشت گردی کی تمام شکلوں اورمظاہر میں ہندوستانی شراکت داروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرنا چاہوں گا۔" انہوں نے کہا، "براہ کرم مرنے والوں کے قریبی اور عزیزوں کے ساتھ ہماری گہری ہمدردی اور حمایت کے الفاظ کے ساتھ ساتھ ہی تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کو قبول کریں۔"

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments