وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ساتھ فروغ پاتے تعلقات کی ’لامحدود وسعت‘ کو سراہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ پی ایم مودی سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ جس میں کئی امور پر بات چیت متوقع ہے۔ پی ایم مودی کے اس دورے کو کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ پی ایم مودی سعودی عرب میں ہندستانی کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ نریندر مودی نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مملکت کو ایک ’بااعتماد دوست اور سٹریٹیجک اتحادی‘ قرار دیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح 2019 میں سٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کی تشکیل کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں نمایاں وسعت آئی ہے۔ ’ہمارا تعلق لامحدود طور پر بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غیریقینی کی صورت حال سے بھری اس دنیا میں ہمارا تعلق کسی ستون کی مانند مضبوط ہے۔‘ نریندر مودی نے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کو سراہتے ہوئے انہیں ’باہمی تعلقات کا مضبوط حامی‘ قرار دیا، اور کہا کہ انہوں نے ویژن 2030 کے تحت اصلاحات کرکے بطور ویژنری شخصیت دنیا بھر کی پذیرائی سمیٹی ہے۔ انڈین وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’میں جب بھی ولی عہد سے ملا، ان کے اعلیٰ شاہی انداز نے بہت متاثر کیا۔ ان کی بصیرت، آنے والے وقت کے لیے سوچ اور اپنے لوگوں کے لیے جذبہ واقعی تعریف کے قابل ہے۔‘ انہوں نے مشترکہ معاشی امنگوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’عالمی طور پر سامنے آنے والے چیلنجز کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان زراعت، توانائی اور کھادوں جیسے اہم شعبوں میں تجارت بڑھی ہے۔‘ نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے انڈین حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ دورہ ظاہر کرتا ہے کہ انڈیا، سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ رشتے میں جڑا ہوا ہے۔‘ دوران انٹرویو جب وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ 2019 میں سٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کے بعد سے سعودی عرب اور انڈیا کے فروغ پاتے تعلقات کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اس کے جواب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’سب سے پہلے، دورے کی دعوت دینے پر ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور میں تیسری بار اس دورے پر بہت خوش ہوں اور سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات پر فخر کرتا ہوں۔ سعودی عرب انڈیا کا سب سے اہم شراکت دار، سمندری پڑوسی، بااعتماد دوست اور سٹریٹیجک اتحادی ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارا تعلق نیا نہیں ہے، اس کی جڑیں صدیوں پرانی تہذیب میں جڑی ہیں، آئیڈیاز سے لے کر تجارت تک، دونوں عظیم ملکوں میں مسلسل رابطہ رہا ہے۔‘
Source: social media
پوپ فرانسس کے انتقال پر ہندستان میں تین روزہ سرکاری سوگ
روہتاس: اسکارپیو اور موٹر سائیکل کے ٹکراجانے سے تین افراد کی موت
دہلی میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی ’تحفظ اوقاف کانفرنس
سعودی عرب قابل اعتماد دوست اور سٹریٹیجک اتحادی ہے: وزیراعظم نریندر مودی
مہاراشٹرا: 'تمہارا باپ کی طرح قتل کیا جائے گا'، ذیشان صدیقی سے دھمکی آمیز خط کے ساتھ 10 کروڑ کا مطالبہ
مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحفظ اوقاف کنونشن ٹالکٹورہ اسٹیڈیم میں
دہلی میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی ’تحفظ اوقاف کانفرنس
سول سروس میں مسلمانوں کی نمائندگی کم ہوئی اور رینکنگ میں بھی زوال آیا
پہلگام دہشت گردانہ حملہ: 30 سے زیادہ لوگوں کی موت کا اندیشہ، صدر دروپدی مرمو اور پی ایم مودی کا سخت رد عمل
پوتن اور ٹرمپ نے پہلگام حملے پر تعزیت کا اظہار کیا
پہلگام حملہ: متحدہ مجلس علمائ نے 23اپریل کو مکمل ہڑتال کی کال دی
شربت جہاد کیس میں پھنسے بابا رام دیو
پارلیمنٹ سب سے اوپر ہے، اس سے اوپر کوئی نہیں، نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے پھر سے سپریم کورٹ پر کیا اشارہ
ناگپور فسادات: ملزم حامد انجینئر کی ضمانت منظور