نئی دہلی 22 اپریل: یونین پبلک سروس کمیشن کے سول سروس امتحان میں محترمہ شکتی دوبے نے پہلا اور محترمہ ہرشیتا گوئل نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے، جب کہ مسٹر ڈونگرے آرچیت پراگ تیسرے نمبر پر رہے۔ 1,009 کامیاب امیدواروں میں 26 مسلم امیدوار شامل ہیں جنہوں نے ٹاپ رینک حاصل کیے ہیں۔ کمیشن نے منگل کو امتحان کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ پانچ امیدواروں میں تین خواتین اور دو مرد ہیں۔ کمیشن نے امتحان میں مختلف خدمات میں تقرری کے لیے کل 1009 امیدواروں (725 مرد اور 284 خواتین) کی سفارش کی ہے۔ان میں سے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے لیے 180، انڈین فارن سروس کے لیے 55، انڈین پولیس سروس کے لیے 147، سینٹرل سروس گروپ اے کے لیے 605 اور گروپ بی کے لیے 142 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سول سروسیز (ابتدائی) امتحان کے لیے کل 9,92,599 امیدواروں نے درخواست دی تھی، جن میں سے 5,83,213 امیدواروں نے اصل میں امتحان میں شرکت کی۔ کل 14,627 امیدواروں نے تحریری (مین) امتحان کے لیے کوالیفائی کیا۔ ان میں سے 2,845 امیدوار امتحان کے پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے کوالیفائی ہوئے۔آخر میں تقرریوں کے لیے 1009 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے۔ یو پی ایس سی اعلان کردہ نتائج میں 26 مسلم امیدوار ان 1,009 کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹاپ رینک حاصل کیے ہیں۔تاہم، کوئی بھی مسلم امیدوار ٹاپ 25 کی فہرست میں شامل نہیں ہوا۔ صرف مستثنیات ارم چوہدری اور فرخندہ قریشی ہیں، جنہوں نے میرٹ لسٹ کے ٹاپ 100 میں جگہ پائی ہے۔ مجموعی طور پر، 97 مسلم امیدواروں نے یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2024 کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور انہیں 7 جنوری سے 17 اپریل 2025 کے درمیان منعقد ہونے والے پرسنلٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ اس بار کے نتیجے میں جہاں مسلم امیدواروں کی تعداد کم ہوئی ہے ہیں رینکنگ میں کمی آئی ہے۔ ٹاپ 200 میں صرف چار امیدوار ہیں۔ ٹاپ سو میں صرف دو امیدوار ارم چودھری اور فرخندہ قریشی شامل ہیں۔ منتخب ہونے والے مسلم امیدوار 40: ارم چوہدری 67: فرخندہ قریشی 131: محمد منیب بٹ 142: ادیبہ انعم اشفاق احمد 281: وسیم الرحمان 292: محمد نایاب انجم 314: محمد حارث میر 345: محمد شوکت عظیم 417: علیفہ خان 429: نادیہ عبدالرشید 442: نجمہ السلام 506: شکیل احمد 553: شاہ محمد عمران محمد عرفان 560: محمد آفتاب عالم 585: محسنہ بانو 594: سید محمد عارف معین 633: غلام حیدر 643: حسن خان 660: گھانچی غزالہ محمد حنیف 711: محمد صلاح ٹی اے 742: صدف ملک 768: یاسر احمد بھٹ 815: جاوید میو 847: نذیر احمد بجران 993: ارشد عزیز قریشی 998: اقبال احمد ان میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) میں کوچنگ حاصل کرنے والے 17 امیدوار بھی شامل ہیں۔ زکوۃ فاونڈیشن کے بھی امیدوار شامل ہیں۔
Source: uni news
پوپ فرانسس کے انتقال پر ہندستان میں تین روزہ سرکاری سوگ
روہتاس: اسکارپیو اور موٹر سائیکل کے ٹکراجانے سے تین افراد کی موت
دہلی میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی ’تحفظ اوقاف کانفرنس
سعودی عرب قابل اعتماد دوست اور سٹریٹیجک اتحادی ہے: وزیراعظم نریندر مودی
مہاراشٹرا: 'تمہارا باپ کی طرح قتل کیا جائے گا'، ذیشان صدیقی سے دھمکی آمیز خط کے ساتھ 10 کروڑ کا مطالبہ
مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحفظ اوقاف کنونشن ٹالکٹورہ اسٹیڈیم میں
دہلی میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی ’تحفظ اوقاف کانفرنس
سول سروس میں مسلمانوں کی نمائندگی کم ہوئی اور رینکنگ میں بھی زوال آیا
پہلگام دہشت گردانہ حملہ: 30 سے زیادہ لوگوں کی موت کا اندیشہ، صدر دروپدی مرمو اور پی ایم مودی کا سخت رد عمل
پوتن اور ٹرمپ نے پہلگام حملے پر تعزیت کا اظہار کیا
پہلگام حملہ: متحدہ مجلس علمائ نے 23اپریل کو مکمل ہڑتال کی کال دی
شربت جہاد کیس میں پھنسے بابا رام دیو
پارلیمنٹ سب سے اوپر ہے، اس سے اوپر کوئی نہیں، نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے پھر سے سپریم کورٹ پر کیا اشارہ
ناگپور فسادات: ملزم حامد انجینئر کی ضمانت منظور