National

پہلگام حملہ: متحدہ مجلس علمائ نے 23اپریل کو مکمل ہڑتال کی کال دی

پہلگام حملہ: متحدہ مجلس علمائ نے 23اپریل کو مکمل ہڑتال کی کال دی

سری نگر،22اپریل(:جموں و کشمیر میں مختلف مذہبی تنظیموں، تجارتی اداروں اور سیاسی رہنماؤں نے منگل کو پہلگام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت کے خلاف 23 اپریل کو مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق نے اس سانحہ پر کہا کہ متحدہ مجلس علمائے (ایم ایم یو) نے اس سنگین جرم کے خلاف اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل (بدھ) کو پرامن طریقے سے ہڑتال کریں۔ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم، مفتی ناصر الاسلام نے بھی کل ہڑتال کی حمایت کی ہے تاکہ متاثرین کے ساتھ یکجہتی ظاہر کی جا سکے۔ کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز فیڈریشن (کے ٹی ایم ایف) نے وادی میں بے گناہ سیاحوں کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ پیپلز کانفرنس (پی سی) کے صدر اور ایم ایل اے ہندوارہ سجاد غنی لون نے کاروباری اور مذہبی تنظیموں کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے تمام علاقوں میں خاموش احتجاج کی اپیل کی ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھی کشمیری عوام سے ہڑتال کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لکھا، ’چیمبر آف کامرس اور بار ایسوسی ایشن جموں نے کل مکمل ہڑتال کی کال دی ہے تاکہ سیاحوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔ میں تمام کشمیریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس ہڑتال میں شرکت کریں اور پہلگام میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت کے خلاف یکجہتی کا اظہار کریں۔‘

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments