National

مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحفظ اوقاف کنونشن ٹالکٹورہ اسٹیڈیم میں

مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحفظ اوقاف کنونشن ٹالکٹورہ اسٹیڈیم میں

نئی دہلی، 21 اپریل : وقف ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلہ کو دراز کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ 22 اپریل بروز منگل صبح دس بجے تالکوٹرہ انڈور اسٹیڈیم میں "تحفظ اوقاف کانفرنس" کا انعقاد کر رہا ہے جس کی صدارت بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کریں گے۔ اس کانفرنس کے داعیوں میں بورڈ کے نائب صدور میں مولانا سید ارشد مدنی، مولانا عبیداللہ خاں اعظمی، سید سعادت اللہ حسینی، مولانا اصغر امام مہدی سلفی ،مولانا محمد علی محسن نقوی، مولانا سید محمود اسعد مدنی، بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی اور بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سیدقاسم رسول الیاس شامل ہیں۔ اس کانفرنس سے ملک کے ممتاز مسلم قائدین، اپوزیشن جماعتوں کے قائدین، ارکان پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے کارکنان اور اقلیتی گروپوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ وقف ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترامیم نے وقف کی انتظامیہ کے لیے اہم چیلنجز پیدا کیے ہیں اور مسلم کمیونٹی کے آئینی حقوق کو مجروح کیا ہے۔ کانفرنس میں ایسے تمام معاملات پر توجہ دی جائے گی۔ اس کانفرنس میں خواتین کے لئے بھی نظم کیا گیا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments