نئی دہلی، 21 اپریل: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، ان کی اہلیہ مسز اوشا وینس، ان کے بچوں اور امریکی انتظامیہ کے سینئر ارکان سے ملاقات کی۔ 7، لوک کلیان مارگ پر وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے فروری میں اپنے واشنگٹن کے دورے اور صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی مفید بات چیت کو یاد کیا، جس نے 'میک امریکہ گریٹ اگین' (ایم اے جی اے) اور 'ترقی یافتہ ہندوستان 2047' کی طاقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا۔ وزیر اعظم اور نائب صدر وینس نے دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی طور پر فائدہ مند ہندوستان-امریکہ دو طرفہ تجارتی معاہدے کے لئے بات چیت میں اہم پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ اسی طرح، انہوں نے توانائی، دفاع، اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مسلسل کوششوں کا ذکر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بات چیت اور سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے نائب صدر جمہوریہ، خاتونِ دوئم اور ان کے بچوں کے لیے ہندوستان میں خوشگوار اور نتیجہ خیز قیام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو اپنی گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں ان کے ہندوستان کے دورے کے منتظر ہیں۔
Source: uni news
پوپ فرانسس کے انتقال پر ہندستان میں تین روزہ سرکاری سوگ
روہتاس: اسکارپیو اور موٹر سائیکل کے ٹکراجانے سے تین افراد کی موت
دہلی میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی ’تحفظ اوقاف کانفرنس
سعودی عرب قابل اعتماد دوست اور سٹریٹیجک اتحادی ہے: وزیراعظم نریندر مودی
مہاراشٹرا: 'تمہارا باپ کی طرح قتل کیا جائے گا'، ذیشان صدیقی سے دھمکی آمیز خط کے ساتھ 10 کروڑ کا مطالبہ
مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحفظ اوقاف کنونشن ٹالکٹورہ اسٹیڈیم میں
دہلی میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی ’تحفظ اوقاف کانفرنس
سول سروس میں مسلمانوں کی نمائندگی کم ہوئی اور رینکنگ میں بھی زوال آیا
پہلگام دہشت گردانہ حملہ: 30 سے زیادہ لوگوں کی موت کا اندیشہ، صدر دروپدی مرمو اور پی ایم مودی کا سخت رد عمل
پوتن اور ٹرمپ نے پہلگام حملے پر تعزیت کا اظہار کیا
پہلگام حملہ: متحدہ مجلس علمائ نے 23اپریل کو مکمل ہڑتال کی کال دی
شربت جہاد کیس میں پھنسے بابا رام دیو
پارلیمنٹ سب سے اوپر ہے، اس سے اوپر کوئی نہیں، نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے پھر سے سپریم کورٹ پر کیا اشارہ
ناگپور فسادات: ملزم حامد انجینئر کی ضمانت منظور