National

رام جی لال سمن  سماج وادی پارٹی کے دوسرے اعظم خان بن رہے ہیں:اترپردیش   کے وزیرڈاکٹر نشاد

رام جی لال سمن سماج وادی پارٹی کے دوسرے اعظم خان بن رہے ہیں:اترپردیش کے وزیرڈاکٹر نشاد

پریاگ راج:21اپریل:اترپردیش میں ماہی پروری کے وزیر ڈاکٹر سنجے کمار نشاد نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اکھلیش یادو نے امر سنگھ کے خلاف جس طرح اعظم خان کا استعمال کیا اسی طرح رام جی لال سمن کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے سمن کو سپا کا دوسرا اعظم خان قرار دیا۔ ڈاکٹر نشاد پیر کو یہاں سرکٹ ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ریاست میں دلتوں کے ووٹ بینک میں سیندھ ماری کی سیاست سپا کی طرف سے پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی رام جی لال سمن کررہے ہیں۔ سپا کے قومی صدر اکھلیش یادو نے امر سنگھ کے خلاف جس طرح اعظم خان کا استعمال کیا اسی طرح رام جی لال سمن کا کررہے ہیں۔ سمن سپا کے دوسرے اعظم خان بن رہے ہیں۔ رانا سانگا کو غدار کہنے کے بعد اب رکن پارلیمان رام جی لال سمن آگرہ میں دلت کے ساتھ ہوئی عصمت دری کو بڑا معاملہ نہ بول کر ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ یوگی حکومت کے وزیر ڈاکٹر سنجے نشاد نے سپا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ سمن پارٹی کے دوسرے اعظم خان بن رہے ہیں۔ انہوں نے رام جی لال سمن کو موقع پر ست اور فرقہ پرست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کانگریس میں فائدہ اٹھا۔ بی ایس پی میں رہے اور اب سپا میں فائدہ لے کر یہاں پہنچے ہیں۔ یہ بیان وہ دے ہی نہیں سکتے۔ بیان دلوائے جاتے ہیں۔ رانا سانگا مسئلے پر سربراہ کی رضامندی نہیں ہوتی تو فورا ان کی پارٹی سے نکال دیتے لیکن وہ متفق ہیں۔ اسی طرح اعظم خان سے امر سنگھ پر بیان دلوایا جاتا تھا۔ کابینی وزیر سنجے نشاد نے رانا سانگا تنازع پر بھی بی جےپی کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ جن ذاتیوں نے ملک کو آزاد کرانے میں قربانی دی اسمیں رانا سانگا جیسے لوگ ہیں۔ ان کی توہین کرنا نامناسب ہے۔ مرشدآباد کے واقعہ کے حوالے سے اکھلی شیادو کے ذریعہ اس کے لئے بی جےپی کو خاطی قرار دینے پر کہا کہ جن کا آئیڈیل اورنگ زیب جیسے حکمراں ہوں ان کی زبان ایسی ہی ہوگی۔ عوام انہیں سبق سکھائیں گے۔ ڈاکٹر سنجے نشاد کا کہنا ہے کہ ایس سی ذات سے ،36ذاتیوں کو ہٹا کر سابقہ حکومتوں نے او بی سی میں ڈال دیا انہیں ان کے حق دلانے کے لئے وہ سنویدھان یاترا نکال رہے ہیں۔ سہارنپور سے لے کر سونبھدور جانے والی اس کے چوتھے مرحلے میں یہ یاترا پریاگ راج پہنچ چکی ہے۔ یہ یاترا نشادوں کے ادھیکار کے لئے نکالی جارہی ہے۔ ڈاکٹر سنجے نشاد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 50 ہزار سے زیادہ ہمارا ووٹ ہے اور ہم 200 سیٹوں پر لڑیں گے نہیں بلکہ 200نشاد اکثریتی سیٹوں پر لوگو ں جگانے کا کام کر بی جے پی کو جتانے کا کام کریں گے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments