National

جونپور میں ایک بار پھر وقف کی زمین پر لینڈمافیا کا قبضہ کرنے کی کوشش

جونپور میں ایک بار پھر وقف کی زمین پر لینڈمافیا کا قبضہ کرنے کی کوشش

جونپور:13اپریل(یواین آئی) وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد قانونی شکل اختیار کرچکا ہے۔ ایسے میں ضلع جونپور میں زمین مافیاؤں کی مستعدی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔تاجا معاملہ نگر کوتوالی تھانہ علاقے کے ہمام دروازہ واقع وقف بکوانی بی بی 301اے آراضی نمبر 17 کی زمین پر اتوار کی علی الصبح 4بجے قبضہ کرنے کی کوشش ایک بار پھر کی گئی۔ متولی محمد نسیم نے نے فورا اس کی اطلاع 112 سے پولیس کو دی اور شہر کوتوالی متھلیش مشرا کو بھی اس کی اطلاع دے کر کام روکوا دیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اس سے قبل 29 دسمبر 2023 کو بھی سخت ٹھنڈ میں صبح بڑی تعداد میں موجود زمین مافیاؤں نے اس زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش جدید مشین کے ذریعہ باونڈری کرا کر کی تھی۔ تب بھی اس وقت کے ڈی ایم انج کمار جھا کی ہدایت پر سٹی مجسٹریٹ نے اس کام کو رکواتے ہوئے جانچ کا حکم دیا تھا۔ شہر کوتوالی متھلیش کمار مشرا نے دونوں فریقین کے بلا کر کام نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن وقف ترمیمی بل جیسے ہی قانون کی شکل اختیار کیا مافیاؤں کی بے چینی بڑھ گئی اور سازش کے تحت ان لوگوں نے اتوار کی صبح ہزاروں کی تعداد میں ٹرکٹر پر اینٹوں کو منگا کر علی الصبح 4بجے سے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments