National

اٹاوہ:کسانوں نے ٹماٹر کی فصل پر چلایا ٹرکٹر

اٹاوہ:کسانوں نے ٹماٹر کی فصل پر چلایا ٹرکٹر

اٹاوہ:07اپریل(: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بھرتھنا علاقے میں سبزیوں کے ذائقے کو بہتر بنانے والے ٹماٹر کی کھڑی فصل کے بڑے رقبے پر کسانوں نے ٹرکٹر چلا دیا۔ بھرتھنا علاقے کے رماینا گاؤں کے نصف درجن کسانوں نے اپنے اپنے کھیتوں میں لگی ٹماٹر کی فصل پر ٹرکٹر چلا دیا۔ کسانوں نے یہ سب ٹماٹر کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ کی وجہ سے کیا ہے۔ کسانوں کی جانب سے ایسا بھی دعوی کیا گیا ہے کہ ٹماٹر کی فصل میں کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ کسانوں کے ذریعہ ٹماٹر کی فصل پر ٹرکٹر چلانے کی خبر سامنے آنے کے بعد ڈی ایم اونیش رائے کی ہدایت پر ضلع باغبانی افسر شیام سنگھ رمائن گاوں پہنچے۔ شیام سنگھ نے بتایا کہ کسانوں نے ایسی جانکاری دی ہے کہ ان کو ٹماٹر کی فصل میں نقصان ہوا ہ۔ اس کے بعد انہوں نے ٹماٹر کی فصل پر ٹرکٹر چلا دیا۔ان کے پاس نقصان سے بچنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ باجود اس کے انہون نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے سماجی شبیہ خراب ہو۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments