آج صبح جب سپریم کورٹ کی کارروائی شروع ہوئی تو سینئر وکیل کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے وقف ترمیمی قانون کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ سے جلد سماعت کی استدعا کی ، حالانکہ اس دوران چیف جسٹس نے کوئی تاریخ دینے سے انکار کردیا البتہ یہ یقین دہانی کرائی کہ دوپہر میں اس کی سماعت کے حوالے سے تاریخ کے سلسلے میں غور کریں گے۔چیف جسٹس نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کو لسٹ کریں گے اور دوپہر میں اس بات پر غور کریں گے کہ اس معاملے کی جلد سماعت کی جائے یا نہیں ۔ سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ وہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کی صداقت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر بروقت پر غور کرے گی۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے کچھ عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپِل سبل اور اے ایم سنگھوی کی طرف سے جلد سماعت کے لئے ’خصوصی ذکر‘ کئے جانے کے بعد درخواست پر بروقت غور کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں متعلقہ بل منظور ہونے کے بعد پانچ اپریل کو نئے قانون کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی منظوری مل گئی۔ وقف (ترمیمی) بل (پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہوگیاتھا، لیکن اس وقت صدرجمہوریہ کی منظوری نہیں ملی تھی) کے جواز کو چیلنج کرنے والی متعدد درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں۔ عرضی داخل کرنے والوں میں کانگریس ایم پی محمد جاوید، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور ایم پی اسد الدین اویسی اور دہلی سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان شامل ہیں۔ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس، جمعیۃ علماء ہند، سمستا کیرالہ جمعیت العلماء جیسی تنظیموں نے بھی سپریم کورٹ میں رٹ عرضیاں دائر کی ہیں۔ درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا کہ یہ ایکٹ مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو سلب کرنے کی ایک خطرناک سازش ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ یہ ترمیم وقف کی مذہبی نوعیت کو بھی مسخ کرے گی اور وقف اور وقف بورڈ کے نظم و نسق میں جمہوری عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی۔ ان کی درخواستوں میں عدالت عظمیٰ سے اس ایکٹ کو غیر آئینی اور آئین کے آرٹیکل 14، 15، 21، 25، 26 اور 300-اے کی خلاف ورزی قرار دینے کی ہدایت بھی مانگی گئی ہے۔ درخواستوں میں جواب دہندہ مرکزی حکومت اور وزارت قانون و انصاف کو اس کے التزامات کو نافذ کرنے یا نافذ کرنے سے روکنے کا حکم دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ نیا وقف قانون 'یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ، امپاورمنٹ، ایفیشنسی اینڈ ڈیولپمنٹ ایکٹ، 1995' نے 'وقف ایکٹ، 1995' کی جگہ لی ہے۔
Source: social media
مہنگائی کی مار، حکومت نے پٹرول ڈیزل کے ساتھ ساتھ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی کردیا اضافہ
روپیہ 32 پیسے گرا
سپریم کورٹ نے وی وی پی اے ٹی پرچیوں کی 100 فیصد گنتی کی عرضی خارج کر دی
ساورکر ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کی درخواست منظور
یونس نے ٹرمپ کو خط لکھا جس میں ٹیرف میں اضافے سے تین ماہ کی ریلیف مانگی گئی
اٹاوہ:کسانوں نے ٹماٹر کی فصل پر چلایا ٹرکٹر
کالج کی 20 سالہ طالبہ تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
کشمیر اسمبلی میں وقف قانون پر زبردست ہنگامہ، این سی ارکان نے ایکٹ کی کاپی پھاڑ دی، ایوان کی کارروائی ملتوی
مہاراشٹر کی 72 مساجد کے خلاف بی جے پی کے سینئر لیڈر نے درج کرائی ایف آئی آر
جمعیۃعلماء ہند نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کردی
اسٹاک مارکیٹ میں سونامی
سونے کی قیمت میں زبردست کمی کی باتیں، کیا 10 گرام سونا 56,000 روپے تک پہنچ جائے گا؟ وجہ جانیں
رام نومی : یوپی، مغربی بنگال، مہاراشٹر، ممبئی، ناگپور اور جھارکھنڈ میں سخت سیکیورٹی انتظامات
منی پور شہری تنظیم کا امن مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار